05 March 2016 - 11:50
News ID: 9137
فونت
رسا نیوز ایجنسی - رہبر معظم انقلاب اسلامی نے مجاہد عالم دین آیت اللہ شیخ عباس واعظ طبسی کی وفات پر اپنے تعزیتی پیغام میں ان کے اہل خانہ کو تعزیت پیش کی ۔
آيت اللہ واعظ طبسي اور رہبر معظم انقلاب آيت اللہ واعظ طبسي


رسا نیوز ایجنسی کی رھبر معظم انقلاب اسلامی ایران کی خبر رساں سائٹ سے رپورٹ کے مطابق، رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت ایت العظمی سید علی خامنہ ای نے مجاہد عالم دین آیت اللہ شیخ عباس واعظ طبسی کی وفات پر اپنے تعزیتی پیغام میں ان کے اہل خانہ کو  تعزیت پیش کی اور پسماندگان سے ہمدردی کا اظھار کیا ۔


اس تعزیتی پیغام میں آیا ہے : آیت اللہ واعظ طبسی میرے ہمدل بھائی، امام خمینی رح کے سچے پیروکار اور اسلامی انقلاب کے مستقل خدمت گار تھے۔ وہ تمام تر خطرات کے باجود پہلے دن سے اسلامی انقلاب کی تحریک میں شامل ہوئے اور آخری دم تک ملت ایران کی اس جدوجہد میں اپنا بھرپور کردار ادا کرتے رہے۔
 
رہبر انقلاب اسلامی نے اپنے اس تعزیتی پیغام میں آیت اللہ واعظ طبسی کی مغفرت اور ان کےدرجات کی بلندی جبکہ ان کے اہل خانہ کے لیے صبر و تحمل کی دعا کی ہے۔
 
قابل ذکر ہے کہ حضرت امام رضا علیہ السلام کے حرم کے متولی اور صوبہ خراسان رضوی میں ولی فقیہ کے نمائندے آیت اللہ واعظ طبسی جمعے کی صبح اسّی برس کی عمر میں اس دار فانی سے کوچ کرگئے۔
 
انہیں ایک ہفتہ قبل سانس کی تکلیف کے باعث مشہد مقدس کے امام رضاعلیہ السلام اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا ۔
 
آیت اللہ واعظ طبسی مشہد مقدس میں ایک مذہبی خاندان میں پیدا ہوئے۔ ایک برس کی عمر میں ان کے والد کا سایہ ان کے سر سے اٹھ گیا اور ان کی والدہ نے ان کی پرورش اور تربیت کی۔
 
آیت اللہ واعظ طبسی نے اسلامی انقلاب کی کامیابی سے قبل اور اسلامی انقلاب کی کامیابی کے بعد اسلام کی تبلیغ کے حوالے سے انتہائی گرانقدر خدمات انجام دیں۔
 
انقلاب اسلامی کی کامیابی کے بعد امام خمینی (رح) نے انھیں صوبہ خراسان میں اپنا نمائندہ اور حرم امام رضا علیہ السلام کا متولی مقرر کیا تھا۔
 
حضرت امام خمینی (رح) کی رحلت کے بعد رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے بھی انھیں نمائندہ ولی فقیہ اور بارگاہ رضوی کا متولی برقرار رکھا ۔
 
وہ بارگاہ رضوی کے متولی کے علاوہ مجتہدین کی کونسل کے مجلس خبرگان کے رکن بھی رہے ہیں۔ آیت اللہ وعظ طبسی خراسان صوبے کی دینی درسگاہوں کے وفاق، حوزہ علمیہ خراسان کے سربراہ بھی رہے ۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬