10 March 2016 - 15:13
News ID: 9159
فونت
اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر کا پاکستان دورہ ؛
رسا نیوز ایجنسی ـ اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی پچیس مارچ کو پاکستان روانہ ہونگے ۔
حجت الاسلام و المسلمين ڈاکٹر حسن روحاني


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلام آباد میں متعین ایرانی سفیر مہدی ہنردوست نے پاکستان کے وزیر دفاع خواجہ محمد آصف کے ساتھ ایک ملاقات کے دوران اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر کا پاکستان دورہ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا : صدر مملکت حسن روحانی کے دورہ پاکستان سے دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات کو مزید مضبوط بنانے میں مدد ملے گی۔

انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے کہا : رواں ماہ کی پـچیس تاریخ کو صدر ایران کا دورہ پاکستان نہایت مثبت نتائج لائے گا، دونوں ملکوں کے تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔

مہدی ہنردوست نے بیان کیا : حسن روحانی پاکستان میں اپنے دو روزہ قیام کے دوران وزیراعظم نواز شریف اور صدر ممنون حسین سے ملاقات کریں گے۔ دونوں ممالک کے رہنماؤں کے درمیان مشرق وسطیٰ اور خطے کی صورتحال ، توانائی اور دوسرے شعبوں میں تعاون پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

پاکستان کے وزیردفاع خواجہ آصف نے ایرانی صدر کے پاکستان دورہ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا : پاکستان کی حکومت اور عوام ایرانی صدر کے دورے کا بڑی بے چینی کے ساتھ انتظار کر رہے ہیں۔

انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے کہا :  ایران پر عائد پابندیاں ختم ہونے سے پورے خطے میں اقتصادی ترقی کی نئی راہیں کھلیں گی۔ چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبہ ایران سمیت خطے کے دیگر ممالک کے لیے بھی اہم ہے اور اس منصوبے سے تمام برادر ملکوں کو فائدہ اٹھانا چاہیے۔

پاکستان کے وزیردفاع اور ایرانی سفیر کے درمیان ملاقات میں توانائی، تجارت اور دفاع سمیت دیگر شعبوں میں تعاون بڑھانے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ اقتصادی سرگرمیوں میں اضافے اور زیر التوا منصوبوں کو مکمل کرنے کے لیے اقدامات کرنے پر بھی اتفاق کیا گیا۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬