31 March 2016 - 18:17
News ID: 9211
فونت
مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے رہنما :
رسا نیوز ایجنسی ـ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے رہنما نے کہا : قیمتی انسانی جانوں کے اس ناقابل تلافی ضیاع پر جتنا بھی افسوس کیا جائے وہ کم ہے ۔
مجلس وحدت مسلمين پاکستان


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل حجت الاسلام راجہ ناصر عباس جعفری نے لاہور پارک دھماکہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے تین روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے ۔

انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے کہا : معصوم انسانی جانوں سے کھیلنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں۔ ایک پارک میں خودکش دھماکہ بربریت کی بدترین مثال ہے۔ قیمتی انسانی جانوں کے اس ناقابل تلافی ضیاع پر جتنا بھی افسوس کیا جائے وہ کم ہے ۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ نے بیان کیا : دہشت گردی کے خلاف جنگ میں حکومت مطلوبہ نتائج حاصل کرنے میں ناکام رہی، جس کا بنیادی سبب حکومتی صفوں میں ایسے عناصر کی موجودگی ہے، جو کالعدم مذہبی جماعتوں کے لئے نرم گوشہ رکھتے ہیں اور انہیں حکومتی آشیر باد حاصل ہے۔ جب تک پنجاب حکومت کی صفوں سے ان امن دشمن قوتوں کو نکالا نہیں جاتا تب تک امن کا قیام ممکن نہیں۔

انہوں نے کہا : نیشنل ایکشن پلان کو حکومت اپنے مخالفین کے خلاف انتقامی کارروائیوں کے لئے استعمال کرنے کی بجائے دہشت گردی کی سرکوبی کے لئے بروئے کار لائے۔ ایسے تمام مدارس، شخصیات اور کالعدم جماعتوں سے حکومت بخوبی آگاہ ہے، جو بھاری بیرونی فنڈنگ پر چلتے ہیں۔ ان عناصر کے خلاف فوری کریک ڈاون ہونا چاہیئے۔

حجت الاسلام راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا : اگر حکومت دہشت گردی کے خاتمے میں سنجیدہ ہے تو پنجاب بھر میں دہشت گردوں کے سہولت کاروں کے خلاف بلا تاخیر آپریشن شروع کرے۔ دہشت گردی کے بدترین واقعات پر قابو پانے کے لئے کوئی دوسری رائے قابل عمل نہیں۔ اس کا واحد حل فوری گرفتاریاں اور عبرت ناک سزاؤں کو یقینی بنانے میں ہے۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬