11 April 2016 - 12:39
News ID: 9251
فونت
یوروپ میں آیت الله سیستانی کے نمائنده :
رسا نیوز ایجنسی - یوروپ میں آیت الله سیستانی کے نمائنده نے دھشتگرد تحریکوں کی جانب سے کلمہ «الله اکبر» کے غلط استعمال پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا: دھشتگرد تحریکیں «الله اکبر» کا صحیح مفھوم نہیں سمجھ سکیں ہیں کیوں کہ اگر تکفیری طاقتیں اس کلمہ کے صحیح معنی و مفھوم سے آشنا ہوتیں تو ھرگز جنایت نہ کرتیں ۔
حجت الاسلام سيد مرتضي کشميري


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، یوروپ میں آیت الله سیستانی کے نمائنده حجت الاسلام سید مرتضی کشمیری نے الزهراء سنٹر وینکوور کینیڈا میں شیعوں کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے سوره توبہ کی بعض آیتوں کے ضمن میں ماہ مبارک رجب کی اھمیت کو بیان کیا ۔


انہوں نے کہا: خداوند متعال نے سال کو 12 ماہ کا قرار دیا تاکہ انسان اس مدت میں اپنے دینی اعمال انجام دے کر اس خالق حقیقی کی بندگی کے حق کو بخوبی ادا کرے ۔


حجت الاسلام کشمیری نے روایات کے آئیںے میں مال رجب المرجب کو ماه امیر المومنین علی (ع) اور ماہ شعبان کو رسول الله (ص) اور ماہ رمضان کو ماہ خداوند متعال بتایا اور کہا: اگر انسان رسول اسلام(ص) تک پہونچنا چاہتا ہے تو ضروری ہے کہ باب علم نبی اکرم (ص) سے گزرے کہ وہ حضرت امام علی (ع) کا وجود مبارک ہے و نیز خداوند متعال تک پہونچنے کے لئے بھی رسول اسلام (ص) کے در سے توسل ضروری ہے ۔


یوروپ میں آیت الله سیستانی کے نمائنده نے کہا: اگر انسان فقط «الله اکبر» کے نارے کے مفھوم سے بخوبی واقف ہوجائے تو یہی اس کی تربیت و تعلیم کے لئے کافی ہے ۔


انہوں نے مزید کہا: دھشتگرد تحریکوں اور تکفیریوں نے اگر کلمہ «الله اکبر» کو صحیح سمجھا ہوتا تو ھرگز جنایت اور خواتین کے ساتھ بد فعلی نہ کرتیں ۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬