12 April 2016 - 20:35
News ID: 9255
فونت
حجت الاسلام عارف حسین واحدی :
رسا نیوز ایجنسی ـ شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکریٹری نے کہا : جس طرح تمام مسالک نے مل کر تکفیریت کا مقابلہ کیا اسی طرح ہم سب مل کر اس لہر کو روکیں گے اور ان قوتوں کو جو ملک کو لبرلیزم کی جانب لیکر جارہی ہیں ان کو ناکام بنائیں گے ۔
حجت الاسلام عارف حسين واحدي


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق منصورہ لاہور میں دینی جماعتوں کی تشکیل شدہ اسٹیرنگ کمیٹی کا اہم اجلاس لیاقت بلوچ کی سربراہی میں منعقد ہوا جس میں شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل حجت الاسلام عارف حسین واحدی نے خصوصی شرکت کی اس کمیٹی کا مقصد پاکستان مین لبرل ازم کی لہر کو روکنا ہے اور پاکستان کی نظریاتی سرحدوں کی حفاظت کرنا ہے ۔

اس اہم اجلاس میں حجت الاسلام عارف حسین واحدی نے خطاب کرتے ہوئے فرمایا : پاکستان کا مقدر ہی اسلام ہے پاکستان کا تشخص ہی اسلام ہے اگر حکمران اس تشخص کو مغربی قوتوں اور اسلام دشمن عناصر کی خواہشات پر پامال کرنے کی کوشش کرینگے تو یقینا ہم برداشت نہیں کرینگے ۔

انہوں نے بیان کیا : جس طرح تمام مسالک نے مل کر تکفیریت کا مقابلہ کیا اسی طرح ہم سب مل کر اس لہر کو روکیں گے اور ان قوتوں کو جو ملک کو لبرلیزم کی جانب لیکر جارہی ہیں ان کو ناکام بنائیں گے ۔

حجت الاسلام عارف واحدی نے حقوق نسواں بل کے حوالے سے حکومت اور دینی جماعتوں کی طرف سے بننے والی کمیٹی کے حوالے سے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کہا : کمیٹی کا بننا بہتر اقدام ہے جو شقیں اس میں غیر اسلامی ہیں حکومت اس کو تبدیل اور اس میں ترمیم کرنے پر آمادہ ہے اس کام کو سنجیدگی سے لے کر اس کو آگے بڑھانا چاھئے ۔

انہوں نے کہا : قومی اسمبلی میں اس ہفتے دو بل لائے جا رہے ہیں غیرت کے نام پر قتل کے بارے میں جو بل لایا جارہا ہے یہ بل کہ غیرت کے نام پر قتل ختم کرنے کے لئے یا اصل میں پاکستان سے غیرت کا جنازہ نکالنے کے لئے ہے ؟ ۔

حجت الاسلام عارف واحدی نے وضاحت کرتے ہوئے کہا : زنا بالجبر کے بل کا کیا معنی ہے پاکستان ایک اسلامی ریاست ہے زنا ایک جرم ہے زنا بالجبر پر قانون آئیگا زنا پر نہیں آئے گا یہ مغربی سوچ ہے پاکستان میں ایسا بل لانا پاکستان سے مزاق ہے اسلامی قوانین سے مزاق ہے اس قسم کے قدامات سے امت مسلمہ کے جذبات کو ٹھیس پہنچے گی ہم سب کو مل کر اس کے خلاف آواز اٹھانا ہوگی اسلام ہی اس ملک کا مستقبل ہے ۔

انہوں نے تاکید کرتے ہوئے کہا : دینی قوتوں کو مل کر اور زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد و شخصیات سے رابطہ کرنا ہوگا تاکہ مل کر ایک طاقتور آواز اٹھائی جاسکے اتحاد و وحدت ہی میں کامیابی ہے ۔

حجت الاسلام عارف واحدی نے قائد ملت جعفریہ پاکستان کا پیغام اتحاد بھی اجلاس میں پیش کیا اجلاس میں متفقہ طور پر طے ہوا کہ پورے ملک میں نظام مصطفی کے عنوان سے پروگرامز کا انعقاد کیا جائے گا اور پاکستان کے عوام کو بیدار کیا جائے گا عوام پاکستان کسی صورت لبرلیزم کو برداشت نہیں کریگی ۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬