12 April 2016 - 20:38
News ID: 9256
فونت
بشار اسد :
رسا نیوز ایجنسی ـ صدر بشار اسد نے شام کے لئے فیڈرل نظام حکومت کی تجویز کو خطرناک قرار دیتے ہوئے اسے مسترد کردیا ہے۔
بشار اسد


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق روسی اراکین پارلیمنٹ کے وفد کے سربراہ الیکزنڈر یوشچنکوف نے شام کے صدر جمہور بشار اسد سے ملاقات اور گفت و گو کی اس ملاقات کے بعد صحافیوں سے گفتگو میں کہا : بشار اسد نے اپنے ملک کے لئے فیڈرل سیسٹم رائج کرنے کو ملک کے لئے نقصان دہ جانا ہے ۔

انہوں نے بیان کرتے ہوئے کہا : بشار اسد نے کہا ہے کہ انہیں یقین ہے کہ فیڈرل نظام حکومت نہ صرف یہ کہ شام کی توانائیوں کی تقویت نہیں کرسکے گا بلکہ اس ملک کو تباہ کردے گا۔

الیکزنڈر یوشچنکوف نے کہا : شام کے صدر جمہور نے وضاحت کی ہے کہ شام کے عوام بھی یہی سمجھتے ہیں کہ فیڈرل نظام حکومت ان کے ملک کو تباہی کی طرف لے جائے گا۔

روسی اراکین پارلیمنٹ کے وفد کے سربراہ نے کہا : بشار اسد نے تاکید کی ہے کہ ملک کے آئین کوصرف اقلیت یا اکثریت کا ہی نہیں بلکہ تمام طبقات کا محافظ ہونا چاہئے۔

قابل ذکر ہے کہ فیڈرل نظام حکومت، شام کے مخالفین کی پیش کردہ تجاویز میں شامل ہے جس کو دمشق حکومت نے مسترد کردیا ہے۔ حکومت شام اس تجویز کو ملک کی ارضی سالمیت اور آئین کے منافی سمجھتی ہے۔

واضح رہے کہ کئی برسوں سے صہیونی حکومت کی تحفظ کے پیش نظر مغرب ممالک نے شام میں بشار اسد کے خلاف محاذ قائم کیا اور کسی بھی طرح شام کی حکومت ان کے ہاتھ سے لینے اور اس پر قبضہ جمانے کی تمام تر کوشش کی مگر شام کی عوام نے مغرب کی اس ناپاک سازش کو اپنے خون سے ناکام کر دیا جس میں نہ جانے کتنے بے گناہ شام کی عوام کی شہادت واقع ہوئی جب کوئی نتیجہ مغرب ممالک کو حاصل نہیں ہوا تو ایک نئی سازش کے ذریعہ شام میں فڈرل حکومت کی تشکیل کی کوشش میں مشغول ہیں ۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬