‫‫کیٹیگری‬ :
18 April 2016 - 11:00
News ID: 9279
فونت
ایرانی حکام کی ھندوستان کے وزیر خارجہ سے ملاقات میں،
رسا نیوز ایجنسی – اسلامی جمھوریہ ایران صدر مملکت اور وزیر خارجہ نے گذشتہ روز ھندوستان کے وزیر خارجہ سے ملاقات میں ایران اور ہندوستان کے تعلقات کے فروغ کو خطے کی سلامتی اور اقتصادی ترقی کیلئے اہم و سود مند جانا ۔
ڈاکٹر حسن روحاني اور شسما سراج ڈاکٹر محمد جواد ظريف اور شسما سراج ايران و ھندوستان


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمھوریہ ایران صدر مملکت ڈاکٹر حسن روحانی اور وزیر خارجہ ڈاکٹر محمد جواد ظریف نے گذشتہ روز ھندوستان کی وزیر خارجہ سشما سوراج سے ملاقات میں ایران اور ہندوستان کے تعلقات کے فروغ کو خطے کی سلامتی اور اقتصادی ترقی کیلئے اہم و سود مند بتایا ۔


ڈاکٹر روحانی نے یہ کہتے ہوئے کہ دونوں کے مفادات میں کافی حد تک اشتراک پایا جاتا ہے، ایران اور ہندوستان اقتصادی تعلقات کے فروغ کے ساتھ ساتھ علاقائی اور بین الاقوامی معاملات میں بھی ایک دوسرے سے بھرپور تعاون کر سکتے ہیں کہا: ایران اور ہندوستان کی معیشتیں ایک دوسرے کی معاون ہیں جبکہ ایران، ہندوستان کی ترقی کے لیے درکار توانائی کا موثر اور قابل اطمینان ذریعہ ہے۔


ڈاکٹر ظریف نے بھی سشما سوراج سے ملاقات میں باہمی روابط میں توسیع اور علاقائی نیز بین الاقوامی مسائل میں تعاون کے فروغ پر زور دیتے ہوئے تہران اور نئی دہلی کے درمیان دفاعی اور سیکورٹی تعاون میں فروغ کا خیر مقدم کیا اور کہا : ہندوستان اور ایران کے درمیان اس تعاون سے علاقے میں امن و سلامتی کے استحکام میں مدد ملے گی ۔


انھوں نے توانائی، تجارت، بینکاری اور چابہار بندرگاہ کی توسیع کے پروجکٹ میں مشترکہ سرمایہ کاری میں ایران اور ہندوستان کے تعاون کو قابل تعریف بتایا اور کہا: چابہار پروجکٹ سے ، وسطی ایشیا، سابق سویت یونین کی ریاستوں کی دولت مشترکہ کے علاقے سے چین تک ٹرانزٹ، مواصلاتی شاہراہ اور ریلوے لائن کے پروجکٹوں میں مدد ملے گی ۔


ہندوستان کی وزیر خارجہ سشما سوراج نے بھی اس موقع پر کہا کہ ان کا ملک ایران کے ساتھ تمام شعبوں میں تعلقات کے فروغ کا خواہاں ہے۔ انہوں نے ایران اور ہندوستان کے عوام کے درمیان قائم مضبوط رشتوں کو دونوں ملکوں کے درمیان اقتصادی اور سیاسی تعاون کی بنیاد قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ ابھرتی ہوئی معیشت کے طور پر ہندوستان کو توانائی کی ضرورت ہے اور ہم ایران کو اپنا قابل اعتماد تجارتی شریک سمجھتے ہیں۔


ہندوستان کی وزیر خارجہ سشما سوراج نے بھی ڈاکٹر روحانی سے ملاقات میں یہ کہتے ہوئے کہ ان کا ملک سیکورٹی، دفاعی، سیاسی ، اقتصادی، اور ثقافتی میدانوں نیز سائنس و ٹیکنالوجی سمیت تمام شعبوں میں ایران کے ساتھ تعاون بڑھانے کے لئے تیار ہے ، ایران اور ہندوستان کے اقتصادی تعاون کے مشترکہ کمیشن کے اجلاس کے نتائج کا ذکر کیا اور کہا: ہندوستان ایران کی اقتصادی اور صنعتی کمپنیوں کے مالکین اور نمائندوں نیز ایرانی سیاحوں کے لئے ویزے میں نرمی کے بارے میں بھی صلاح و مشورے کے لئے تیار ہے۔


سشما سوراج نے ہندوستان کے پیٹرولیئم کے وزیر کے دورہ ایران کی کامیابی کا ذکر کرتے ہوئے کہا : اس دورے سے دو طرفہ معاملات کو حل کرنے اور توانائی ، گیس اور پیٹروکیمیکل کے شعبوں میں مشترکہ سرمایہ کاری کی گنجائشوں کو سمجھنے میں کافی مدد ملی ہے۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬