18 April 2016 - 11:25
News ID: 9280
فونت
حجت الاسلام محمد امین شھیدی:
مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے ڈپٹی جنرل سکریٹری نے ایوان اقبال لاہور میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا: اہلبیت اطھار علیھم السلام امت مسلمہ اور عالم انسانیت کی مشترکہ میراث ہیں ۔
امين شھيدي


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مجلس وحدت مسلمین پاکستان شعبہ خواتین کے زیراہتمام ایوان اقبال لاہور میں "جشن مرج البحرین" کا انعقاد کیا گیا جس میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے ڈپٹی جنرل سکریٹری حجت الاسلام محمد امین شھیدی ، تحریک منہاج القرآن انٹرنیشنل کے چیئرمین صاحبزادہ حسن محی الدین، حجت الاسلام ابوذر مہدی، ہندو رہنما ڈاکٹر منوہر چاند سمیت ملک بھر سے مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔


حجت الاسلام محمد امین شھیدی نے اپنی تقریر میں یہ کہتے ہوئے کہ معاشرے میں انتہا پسندی اور عدم برداشت، اہلبیت اطھار علیھم السلام کی تعلیمات سے دوری کا سبب ہے کہا: اہلبیت علیھم السلام کی ذات اقدس مسلمانوں اور عالم انسانیت کی مشترکہ میراث ہے جبکہ حضور اکرم (ص) کا گھرانہ ایک درگاہ کی حیثیت رکھتا ہے ۔


تحریک منہاج القرآن کے رہنما ڈاکٹر حسن محی الدین نے بیان کیا: حضرت علی(ع) اور حضرت فاطمہ زھراء علیھا السلام نے انسانیت سے محبت کے زریں اصول پیش کئے، ان کی تعلیمات پر عمل پیرا ہو کر ہم انسانیت کو عروج تک پہنچانے میں کامیاب ہو سکتے ہیں ۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬