10 May 2016 - 15:54
News ID: 422258
فونت
بھاری ووٹوں سے؛
مجلس وحدت مسلمین سندھ کی صوبائی شوری نے حجت الاسلام مقصود علی ڈومکی کو مزید تین سال کے لیے سندھ کا جنرل سکریٹری منتخب کرلیا ۔
حجت الاسلام مقصود علی ڈومکی



رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مجلس وحدت مسلمین سندھ کی صوبائی شوری نے حجت الاسلام مقصود علی ڈومکی کو تین سال کے لیے سندھ کا نیا جنرل سکریٹری منتخب کرلیا۔


اس رپورٹ کے مطابق، کراچی کے علاقے نیو رضویہ مسجد و امام بارگاہ سامرہ میں منعقدہ صوبائی کنونشن میں صوبہ سندھ کے ضلعی سیکرٹری جنرلز اور نمائندوں نے پیش کردہ تین نام حجت الاسلام مختار امامی، حجت الاسلام مقصود علی ڈومکی اور عالم کربلائی کے حق میں اپنا اپنا حق رائے دہی استعمال کیا جس میں حجت الاسلام مقصود علی ڈومکی کو سب سے زیادہ ووٹ ملنے کے سبب نیا صوبائی جنرل سکریٹری منتخب کر لیا گیا۔


نومنتخب جنرل سکریٹری کا اعلان اور حلف سربراہ شوریٰ عالی مولانا شیح محمد حسن صلاح الدین نے لیا۔ الیکشن کمیشن کے فرائض مرکزی سیکرٹری فلاح و بہبود علامہ باقر زیدی، مرکزی سیکرٹری تنظیم سازی مہدی عابدی اور یقوب حسینی نے سرانجام دیئے اور اس موقع پر مرکزی سکریٹری حجت الاسلام و المسلمین راجہ ناصر عباس جعفری نے بھی خصوصی شرکت کی اور ذمہ داران سے خطاب کیا۔


حجت الاسلام مقصود علی ڈومکی نے حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا: ایم ڈبلیو ایم ملک بھر میں اتحاد و حدت کی دائی ہے ہم ہر ظالم کے خلاف اور مظولوں کے حامی ہیں بلا مذہب و مسلک، رنگ و نسل عوامی خدمت ہمارا شعار رہا اور اس ملک میں آج بھی ہر محاذ پر اپنی بلا تفریق اپنی ملی خدمات انجام دے رہے ہیں، بحیثیت تشیع اجتماعی فرائض ادا کئے بغیر ہم اپنی ذمہ داری سے عہدہ برا نہیں ہوسکتے۔ ہمارے مکتب کے مطابق حضرت علی علیہ السلام سیاسی و مذہبی دونوں حوالوں سے امام ہیں۔


انہوں ںے اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ ایم ڈبلیو ایم ملت جعفریہ کی طاقت ہے ملت جعفریہ کے لئے کئی طرح کے نظریات پیش کئے گئے، ایک یہ ہے کہ ہم اس پورے سسٹم سے قطع تعلق ہو جائیں، اس فکر پر عمل کرکے ہم بدترین حکمرانوں کو خود پر مسلط کرنے کے ذمہ دار ہوں گے، دوسرا یہ ہے کہ ہم مختلف سیاسی پارٹیوں کو ووٹ دیں، جس کا تجربہ ہم نے گذشتہ کئی دہائیوں میں کیا، کوئی خاطر خواہ نتیجہ نہ نکل سکا۔


حجت الاسلام و المسلمین راجہ ناصر عباس جعفری نے یہ کہتے ہوئے کہ سیاسی جماعتوں نے ملک بھر میں ہمارے حقوق غصب کئے، ہمیں اپنی جیب کا ووٹ سمجھا اور سیاسی غلام بنا کر رکھ دیا گیا، جس کے اثرات ہماری نسلوں کے اذہان پر منتقل ہوتے چلے گئے کہا: ہم نے حجت الاسلام و المسلمین شھید عارف حسین الحسینی کی فکر کو جاری رکھتے ہوئے قوم کو سیاسی شناخت دی ۔


انہوں نے مزید کہا: ایم ڈبلیو ایم پہلا قدم ہے سیاسی پارٹیاں جان چکی ہیں کہ تشیع کے حقوق کی وارث جماعت میدان عمل میں آچکی ہے اس پاک وطن کی خارجہ، داخلہ اور دیگر پالیسیز میں ہمیں آسانی سے نظر انداز نہیں کیا جاسکتا۔

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬