14 May 2016 - 14:52
News ID: 422265
فونت
عراقی فوج نے قبائلی جوانوں کے تعاون سے بغدادی کے شمال میں واقع جبہ علاقے کو داعشی دہشت گردوں کے قبضے سے آزاد کرالئے جانے کی اطلاع دی ۔
عراقی فوج

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، عراقی فوج اور عوامی فورس کی مشترکہ کوششوں نے قبائلی جوانوں کے تعاون سے بغدادی کے شمال میں واقع جبہ علاقے کو داعشی دہشت گردوں کے قبضے سے آزاد کرالیا ہے ۔
 

اس رپورٹ کے مطابق، بغدادی علاقے کو آزاد کرانے کی کارروائی، بدھ کے روز شروع کی گئی تھی۔ شہر الرمادی کے مشرق میں واقع خالدیہ کے مقامی ذرائع نے اعلان کیا کہ عراقی فوج نے بوعیثہ اور اس کے اطراف میں واقع علاقوں پر داعشی دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنا دیا ہے ۔
 

اس کارروائی میں کم از کم اسّی داعشی دہشت گرد ہلاک ہوئے۔ دوسری جانب صوبے الانبار میں حدیثہ کے مضافات میں داعشی دہشت گردوں اور قبائلی و عوامی رضاکار جوانوں کے درمیان شدید جھڑپیں ہوئی ہیں ۔
 

گذشتہ مہینوں کے دوران عراق کے مختلف علاقوں میں داعش دہشت گرد گروہ کو مسلسل شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے اور کہا جاتا ہے کہ اس دہشت گرد گروہ کی جارحانہ توانائی اب ختم ہوتی جا رہی ہے۔
 

اس دہشت گرد گروہ نے عراقی فوج اور عوامی رضاکار فورس نیز قبائلی جوانوں کے مقابلے میں شکست کھانے کے بعد عراق کے مختلف علاقوں میں عام شہریوں پر وحشیانہ حملے شروع کر دیئے ہیں ۔
 

واضح رہے کہ اس سے قبل عراقی فوج نے جبہ کے مضافات میں واقع قصبے عدوسیہ کو آزاد کرا لیا تھا ۔

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬