‫‫کیٹیگری‬ :
23 May 2016 - 14:38
News ID: 422291
فونت
آیت ‌الله مصباح یزدی:
امام خمینی(رہ) ایجوکیشن اینڈ ریسرچ سنٹر کے چئرمین نے اس بات کی تاکید کرتے ہوئے کہ ہم جب تک اسلام سے جڑے رہیں گے اور مسلمان رہیں گے ایران و امریکا کی دشمنی باقی رہے گی کہا: مذاکرات بھی ایران اور مسلمانوں سے امریکا کی دشمنی کم نہ کرسکے اور انہوں نے مسلم کشی سے ہاتھ نہ کھینچا ۔
آیت ‌الله مصباح یزدی

 

رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق، امام خمینی(رہ) ایجوکیشن اینڈ ریسرچ سنٹر کے ذمہ دار آیت الله محمد تقی مصباح یزدی نے مسجد ابوطالب شھر ری میں منعقد ایک پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کہا: شجر انقلاب کی شھیدوں کے پاک خون سے آبیاری کی گئی اور انہیں ان کے خون سے سیراب کیا گیا ۔


انہوں نے مزید کہا: خداوند متعال نے قرآن کریم میں فرمایا کہ ھرجنگ میں جب دو گروہ آپس میں ٹکراتے ہیں تو دونوں جانب سے کچھ مارے جاتے ہیں تو کچھ زخمی ہوتے ہیں کہ ان میں سے بعض خدا کی رضایت کے حصول میں لڑتے ہیں تو دوسرا شیطان کا گروہ ہے ۔


مدرسین حوزه علمیہ قم کونسل کے رکن نے اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ خداوند متعال نے قرآن میں ارشاد فرمایا کہ شھداء زندہ ہیں اور مجھ سے رزق پاتے ہیں کہا: اس بات کو سمجھنا سب کے لئے بہت سخت ہے ۔


آیت الله مصباح یزدی اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ دین اسلام دین رحمت و مہربانی ہے کہا: خداوند متعال نے قران کریم میں فرمایا کہ جو لوگ اسلام کی ترقی و پیشرفت میں روڑتے اٹکاتے ہیں ان سے مقابلہ کرو ۔


امام خمینی(رہ) ایجوکیشن اینڈ ریسرچ سنٹر کے ذمہ دار نے اس بات تاکید کرتے ہوئے کہ پیروان شیطان سے مقابلہ کے ذریعہ  معاشرے میں پھلیتی بی دینی کو لگام دیا جاسکتا ہے کہا: ایران اور امریکا دشمنی کی بنیاد اسلام ہے، ہم جب تک اسلام سے جڑے رہیں گے اور مسلمان رہیں گے ایران و امریکا کی دشمنی باقی رہے گی حتی مذاکرات بھی ایران اور مسلمانوں سے امریکا کی دشمنی کم نہ کرسکے اور انہوں نے مسلم کشی سے ہاتھ نہ کھینچا ۔

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬