‫‫کیٹیگری‬ :
05 June 2016 - 17:58
News ID: 422350
فونت
پاکستان کے ناگوار حادثہ پر آیت الله مکارم شیرازی کا بیانیہ؛
حضرت آیت الله مکارم شیرازی نے پاکستان کے حالیہ ناگوار سانحہ پر بیانیہ دیتے ہوئے کہا: امید ہے کہ حکومت پاکستان، اتحاد اسلامی کو خطرے میں ڈالنے والے غیر عاقلانہ امور کو روکنے کے لئے جلد از جلد قدم اٹھائے گی ۔
حضرت آیت الله ناصر مکارم شیرازی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مراجع تقلید قم میں سے حضرت آیت الله ناصر مکارم شیرازی نے اپنے بیانیہ میں پاکستان کے حالیہ ناگوار حادثہ پر سخت رد عمل کا اظھار کیا اور حکومت پاکستان سے شیعوں پر ہونے والے مظالم کو جلد از ختم کئے جانے کا مطالبہ کیا ۔
 

اس بیانیہ کا مکمل متن یہ ہے:
 

بسم الله الرحمن الرحیم
 

ان دنوں تاسف برانگیز اور بہت ناگوار خبریں پاکستان سے موصول ہورہی ہیں ، مختلف علاقے میں شیعوں کو آزار و اذیت دی جارہی ہے ، یہاں تک کہ بسا اوقات مسلح فورسز ان کے پروگراموں پر حملہ ور ہوکر انہیں چوٹ پہونچاتی ہے ۔
 

نیز بیان کیا جاتا ہے کہ حکومت پاکستان اور ان سے متعلق مراکز، شیعوں کی زمینوں کو غصب کرنے میں مصروف ہیں ۔
 

پاکستان میں یہ شیعہ مخالف حرکتیں بہت سارے شیعوں کی بھوک ہڑتال کا سبب بنی ہے کہ ان میں سے بعض کی حالت نازک بیان کی جا رہی ہے ۔
 

پاکستان میں یہ نہایت حیرت انگیز اقدامات ہیں خصوصا حکمرانوں کی جانب سے ، ہم حکومت و ملت پاکستان سے دوستانہ روابط بڑھانے میں مصروف ہیں مگر تکفیری وھابیوں کی جانب سے اس طرح کے اقدامات دنیا کے شیعوں خصوصا ایرانی کے شیعوں کے لئے ناقابل برداشت ہے ۔
 

امید ہے کہ حکومت پاکستان، اتحاد اسلامی کو خطرے میں ڈالنے والے غیر عاقلانہ امور کو روکنے کے لئے جلد از جلد قدم اٹھائے گی اور عالمی معاشرے سے بھی ہمارا مطالبہ ہے کہ اس سانحہ کی رسیدگی کریں اور اس کے خاتمہ کا اقدام کریں ۔
 

والسلام علی من اتبع الهدی
 

ناصر مکارم شیرازی
 

5 جون سن 2016                                                      

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬