11 July 2016 - 16:08
News ID: 422478
فونت
خطیب جمعہ تہران:
دنیا میں جنگ و خونریزی کی جڑیں بڑی طاقتوں خاص طور پر امریکا کی سامراجی سرشت میں پیوست ہیں۔
آیت اللہ موحدی کرمانی


رسا نیو زایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اس ہفتہ جمعہ کی نماز کے درمیان اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تہران میں خطیب جمعہ نے مشرق وسطی میں جاری بحران، تشدد اور بدامنی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا : علاقہ میں جاری تشدد ، دہشت گردی اور بحران کا اصلی ذمہ دار امریکا ہے جو اسرائیل کو تحفظ فراہم کرنے کے لئے اسلامی ممالک میں دہشت گردی کے فروغ دے رہا ہے۔

آیت اللہ موحدی کرمانی کی امامت میں منعقد ہوئی اس ہفتہ کی نماز جمعہ جس میں لاکھوں مؤمنین نے شرکت کی۔ 

نماز جمعہ کے خطیب نے مشرق وسطی میں جاری بحران، تشدد اور بدامنی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ علاقہ میں جاری تشدد ، دہشت گردی اور بحران کا اصلی ذمہ دار امریکا و اسرائیل ہے ۔

خطیب جمعہ نے بیان کیا : دنیا جانتی ہے کہ دہشت گرد گروہوں کی تشکیل میں امریکہ، اسرائیل اور برطانیہ نے اہم کردار ادا کیا ہے اور انھیں اس سلسلے میں بعض علاقائی ممالک کی حمایت بھی حاصل رہی ہے۔

آیت اللہ موحدی کرمانی نے تاکید کرتے ہوئے کہا : دہشت گردی کے فروغ میں امریکا کا اہم ہاتھ ہے جس نے ترکی میں دہشت گردوں کی تربیت کے لئے کیمپ قائم کئے اور انھیں پیشرفتہ ہتھیاروں سے مسلح کیا۔ 

انہوں نے بیان کیا : امریکا شام کی موجودہ بشار اسد کی حکومت کو دہشت گردوں کے ذریعہ ختم کر کے اسرائیل کو تحفظ فراہم کرنا چاہتا ہے ۔

آیت اللہ موحدی کرمانی نے کہا کہ داعش کے خلاف امریکی اتحاد محض ایک دھوکہ اور فریب ہے کیونکہ امریکا نے خود پہلے القاعدہ، پھر طالبان اور اب داعش کو تشکیل دیا ۔

آیت اللہ موحدی کرمانی نے کہا :  علاقائي قوموں کو امریکہ کے خطرے کو محسوس کرتے ہوئے اس کے اور اس کے اتحادیوں کے خلاف قیام کرنا چاہیے اور امریکا کو خطے سے باہر نکال دینا چاہیے کیونکہ امریکا ہی خطے میں جاری بحران کا اصلی ذمہ دار ہے۔

خطیب جمعہ نے بیان کیا : دنیا میں جنگ و خونریزی کی جڑیں بڑی طاقتوں خاص طور پر امریکا کی سامراجی سرشت میں پیوست ہیں ۔

انہوں نے نماز کے خطبوں میں اس بات کا ذکرکرتے ہوئے کہ بڑی طاقتیں چاہتی ہیں کہ فلسطین کا مسئلہ فراموش کر دیا جائے ۔ سامراجی طاقتوں نے علاقے کے ملکوں میں سیاسی اختلافات کو خانہ جنگی میں تبدیل کر دیا اور اب وہ دہشت گردی کےخلاف جنگ کا نعرہ لگا رہی ہیں جو سراسر جھوٹ ہے ۔ 

آیت اللہ محمد علی موحدی کرمانی نے کہا کہ مغربی ممالک اور ان میں سرفہرست امریکا نے علاقے کے تیل سے حاصل ہونےوالی ناجائزآمدنیوں سے دہشت گرد گروہوں کو شام روانہ کیا ہے اور اس کے ذریعے ان ملکوں نے پورے علاقے میں بدامنی پھیلا دی ہے ۔

 

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬