11 July 2016 - 16:16
News ID: 422482
فونت
اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان:
اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا : تکفیری دہشت گردی اور اس گروہ کے جنون آمیز رویئے کے ٹھوس اور موثر مقابلے کے لیے عالمی اتحاد ضروری ہے ۔
بہرام قاسمی


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی نے عراق کے صوبے صلاح الدین میں خاندان رسالت کی ایک برگزیدہ ہستی کے مقدس روضے پر دہشت گردانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

وزارت خارجہ کے ترجمان نے جمعے کے روز اپنے ایک بیان میں خاندان رسالت کی برگزیدہ ہستی سید محمد بن علی کے روضے پر حملے کی مذمت اور درجنوں زائرین کی شہادت پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

بہرام قاسمی نے شہید ہونے والوں کے لواحقین سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مذہبی اور دینی پیشواؤں کے مزارات پر حملہ انتہائی شرمناک اور گھناؤنا فعل ہے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے ایک بار پھر تکفیری دہشت گردی اور اس گروہ کے جنون آمیز رویئے کے ٹھوس اور موثر مقابلے کے لیے عالمی اتحاد کی ضرورت پر زور دیا۔

قابل ذکر ہے کہ عید الفطر کے دن ایک خودکش حملہ آور نے عراق کے صوبے صلاح الدین کے شہر بلد میں واقع امام علی نقی علیہ السلام کے فرزند حضرت محمد بن علی کے مزار کے دروازے پر خود کو دھماکے سے اڑا لیا جس میں کم سے اسی افراد شہید اور پچاس افراد زخمی ہوگئے۔ دہشت گرد گروہ داعش نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬