20 July 2016 - 10:18
News ID: 422523
فونت
ملی یکجہتی کونسل پاکستان :
مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ نے بیان کیا : ہمارے احتجاج کے کوئی سیاسی مقاصد نہیں۔ ہم ملک اور اپنی ملت کی نظریاتی سرحدوں کے دفاع کی بات کرتے ہیں۔
ملی یکجہتی کونسل پاکستان




رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ملی یکجہتی کونسل پاکستان کےسربراہ صاحبزادہ ابو الخیرزبیر اور جماعت اسلامی کے سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ نے اعلی سطح وفد کے ہمراہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل حجت الاسلام راجہ ناصر عباس جعفری  سے احتجاجی کیمپ میں ملاقات کی۔
اس ملاقات میں حجت الاسلام امین شہیدی، آصف لقمان قاضی، عالی جناب ثاقب اکبر اور دیگر معروف مذہبی و سیاسی شخصیات موجود تھیں۔
ابو الخیر زبیر نے کہا : موجودہ حکومت مسلسل بے حسی کا مظاہرہ کر رہی ہے۔ ایم ڈبلیو ایم کے مطالبات آئینی و قانونی ہیں۔ ان کوتسلیم کرنے میں کوئی رکاوٹ درپیش نہیں ہونی چاہیے تھی۔
لیاقت بلوچ  نے کہا : حجت الاسلام ناصر عباس کی اصولی جدوجہد لائق تحسین ہے۔ ان کے پر امن احتجاج کو ہماری طرف سے مکمل تائید حاصل ہے۔
حجت الاسلام امین شہیدی نے کہا : مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ کی بھوک ہڑتال کو دو ماہ سے زائد عرصہ گزر چکا ہے لیکن حکومت ٹس سے مس نہیں ہو رہی۔ ۲۲ جولائی کو ہم نے  ملک کے تمام شہروں میں بھرپور احتجاج کرنا ہے۔ ہم پرامن لوگ ہیں اور متشدد سیاست کے مخالف ہیں۔
حجت الاسلام ناصر عباس نے احتجاجی کیمپ آمد پر مہمانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا : سیکولر پلیٹ فارم پر تمام افراد بلاتخصیص مسلک و مذہب یکجا ہو جاتے ہیں تو پھر مذہبی جماعتوں کی راہ میں کیا رکاوٹ ہے۔ ہمیں اسلام کے حقیقی تشخص کو روشناس کرانے کے لیے مل کر جدوجہد کرنا ہوگی تا کہ ان قوتوں کو شکست دی جا سکے جو اسلام کے اصل چہرے کو مسخ کر نے کے لیے کوشاں ہیں۔
انہوں نے کہا : ہمارے احتجاج کے کوئی سیاسی مقاصد نہیں۔ ہم ملک اور اپنی ملت کی نظریاتی سرحدوں کے دفاع کی بات کرتے ہیں۔
مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ نے بیان کیا : پارہ چنار میں ہمارے لوگوں کو ایف سی اہلکاروں کی طرف سے نشانہ بنایا گیا وہاں انکوائری کمیشن تشکیل دیا جائے تاکہ ذمہ داران کو کیفر کردار تک پہنچایاجا سکے۔
انہوں نے کہا : گلگت بلتستان میں ہمارے لوگوںکی املاک پر جبری قبضے کرنا بند کیے جائیں۔ پنجاب سمیت ملک کے تمام حصوں میں عزاداروں پر قائم بے گناہ مقدمات فوری طور پر ختم ہونے چاہیے۔
حجت الاسلام ناصر عباس نے کہا : یہ احتجاجی کیمپ قائم رہے گا ۔ اس میں شہدا کے خاندان بیٹھ کر احتجاج کریں گے۔ شہید قائد کی برسی کے موقعہ پر میں نے اگلے لائحہ عمل کا اعلان کرنا ہے۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬