23 July 2016 - 05:15
News ID: 422531
فونت
بحرین کی آل خلیفہ ظالم حکومت نے ؛
بحرین کی شاہی حکومت کے سیکورٹی اہلکاروں نے نماز جمعہ کی ادائیگی سے روکنے کے خلاف احتجاج کرنے والے درجنوں نمازیوں کو گرفتار کرلیا ہے۔
بحرین


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق بحرین کی آل خلیفہ حکومت کے سیکورٹی اہلکاروں نے اس ملک کے دارالحکومت منامہ کے مغربی علاقے الدراز کی مسجد امام صادق علیہ السلام پر پہرے بٹھا کر امام جمعہ محمد صنقور اور سیکڑوں نمازیوں کو مسجد میں داخل نہیں ہونے دیا ہے ۔

نماز کے لئے مسجد میں نہیں جانے دینے پر نمازیوں نے اس غیر اسلامی و انسانی اقدام پر شدید احتجاج کیا اور آل خلیفہ کی جابر و ظالم حکومت کے خلاف نعرے لگائے جس کے بعد بحرین کی شاہی حکومت کے سیکورٹی اہلکاروں نے ان  کو تشدد کا نشانہ بنایا اور کم سے کم پچاس نمازیوں کو گرفتار کرلیا۔

بحرین کی  علما کونسل نے بحرین کی ظالم حکومت کے سیکورٹی اہلکاروں کے اس اقدام کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔
علما کونسل کے سربراہ سید مجید مشعل نے اپنے ایک بیان میں کہا : حکومت کی جانب سے لوگوں کو نماز جمعہ کی ادائیگی سے روکنا مداخلت فی الدین  اور قابل مذمت ہے۔

انہوں نے کہا : بحرین کے عوام سیاسی معاملات میں شرکت اور مناسب معیار زندگی فراہم کرنے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

سید مجید مشعل نے کہا : ملک کے حالات کی خرابی کی تمام تر ذمہ داری آل خلیفہ حکومت پر عائد ہوتی ہے۔

واضح رہے کہ آل خلیفہ کی برسوں سے اس ملک کی عوام کے جائز مطالبات پورا نہیں کر رہی ہے اور عوام پر ظالمانہ رویہ رکھتی ہے اور ان کو آواز کو دبانے کے لئے بے گناہ عوام کے ساتھ خون کی ہولی کھیل رہی ہے مگر کسی بھی عالمی و انسانی حقوق کے اداروں کو اس عوام پر ڈھائے جا رہے مظالم پر آواز نہیں نکل رہی ہے ۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬