26 July 2016 - 06:05
News ID: 422548
فونت
آل خلیفہ ظالم حکومت کے اشارہ پر؛
بحرینی حکومت کی طرف سے آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کی شہریت سلب کرنے کے بعد سے بحرینی عوام ان کے گھر کے سامنے ان کی حمایت میں دھرنا دیئے ہوئے ہیں۔
بحرین


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق بحرین کی امریکہ نواز ظالم و جابر آل خلیفہ حکومت کی جانب سے شیعہ مسلمانوں کے خلاف مجرمانہ اور بہیمانہ کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے بحرینی حکومت نے تازہ ترین کارروائی میں مزيد تین شیعہ علماء کو گرفتار کرلیا ہے۔


بحرینی حکومت نے تین شیعہ علماء کو بحرین کے شیعہ مجاہد عالم دین آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کی حمایت کرنے کی وجہ سے  گرفتار کیا ہے۔

اس ظالم و جابر حکومت نے عالم دین جاسم الخیاط ، شیخ عزیز الخضران اور سید یاسین الموسوی کو مظاہروں میں شرکت اور آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کی حمایت کرنے کی وجہ سے گرفتار کیا ہے۔

موصولہ رپورٹ کے مطابق بحرینی علما نے ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ آل خلیفہ کے فوجیوں کے عوام پر بڑھتے ہوئے تشدد کا کوئی نتیجہ برآمد نہیں ہو گا اور اس قسم کے اقدامات صرف حکومت کی ساکھ خراب اور ختم ہونے کا باعث بنیں گے۔

اس بیان میں کہا گیا ہے : بحرینی حکومت کے سیکورٹی حکام ان دنوں صرف شیعہ علما اور مومن نوجوانوں کو گرفتار کرنے کے پروگرام پر عمل درآمد کر رہے ہیں۔

بحرین کے علما تاکید کرتے ہوئے بیان کیا : بحرینی حکومت کے اس قسم کے اقدامات ان لوگوں کے عزم و ارادے کو توڑنے کے لیے ہیں کہ جنھوں نے ممتازعالم دین آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کے گھر کے سامنے اجتماع کیا ہے۔

آل خلیفہ حکومت نے حال ہی میں علمائے دین، سول سوسائٹی اور انسانی حقوق کے سرگرم افراد اورعام لوگوں کو وسیع پیمانے پر گرفتار کرنے کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے۔

واضح رہے کہ بحرین کے الدراز علاقے میں شیخ عیسی قاسم کی رہائش گاہ واقع ہے اور یہ علاقہ گزشتہ مہینے سے اب تک آل خلیفہ کی شاہی اور ڈکٹیٹر حکومت کے خلاف احتجاج اور دھرنے کا مرکز بنا ہوا ہے کہ جس نے ایک غیرانسانی اقدام کرتے ہوئے شیخ عیسی قاسم کی شہریت منسوخ کر دی ہے۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬