29 July 2016 - 06:44
News ID: 422563
فونت
ایران کا سخت موقف؛
اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے آل سعود حکومت کی فتنہ پھیلانے والی پالیسیوں کا ساتھ دینے والے ملکوں کو سخت خبردار کیا ہے۔
صہیونی اسرائیل


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی نے آل سعود حکومت کی فتنہ پھیلانے والی پالیسیوں کا ساتھ دینے والے ملکوں کو سخت خبردار کیا ہے۔

انہوں نے اپنے ایک بیان میں تاکید کرتے ہوئے کہا : آل سعود کی فتنہ پھیلانے والی پالیسیوں کی حمایت کرنے والے چند ملکوں کو عنقریب بچوں کے قتل عام اور دہشت گردی جیسے جرائم کی حمایت کی بابت جوابدہ ہونا پڑے گا۔

بہرام قاسمی نے موریطانیہ میں ہونے والے عرب لیگ کے اجلاس کے موقع پر چار فریقی کمیٹی کی جانب سے جاری ہونے والے ایران مخالف بیان کو سعودی عرب کی ناکامی کا ثبوت قرار دیا۔

انہوں نے کہا کہ ایران اس اجلاس کے فیصلوں اور بعض ملکوں کے اقدامات پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے اور اس کے فیصلوں کا بغور جائزہ لے رہا ہے۔

ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے واضح کیا کہ سعودی عرب کی تفرقہ پھیلانے والی پالیسیوں اورعالم عرب سے خیانت کر کے اسرائیل کے ساتھ کھلے اتحاد کے اعلان کی وجہ سے عرب لیگ کا حالیہ اجلاس زیادہ پرجوش نہیں رہا ہے اور اس میں شرکت کی سطح بھی انتہائی کم تھی۔

واضح رہے کہ ان چند برسوں سے آل یھود سعود کھلے طور پر اپنے اجدار صہیونی اسرائیل حکومت کا ساتھ دے رہا ہے اور مسلمانوں کی دولت و تیل کی ثروت سے دوسرے ممالک کو بھی اپنے ساتھ ملا کر اسرائیل کی حمایت کر رہا ہے اور مسلمانوں کے قتل عام میں براہ راست و غیر مستقیم شامل ہے ۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬