31 July 2016 - 21:38
News ID: 422569
فونت
شام کے سلسلہ میں؛
شام کے امور میں اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے نے ایران کے نائب وزیر خارجہ اور وزارت خارجہ کے عربی اور افریقی امور کے ڈائریکٹر سے ملاقات اور گفتگو کی۔
اسٹیفن ڈی مستورا


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق شام کے امور میں اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے اسٹیفن ڈی مستورا نے تہران میں ایران کے نائب وزیر خارجہ اور وزارت خارجہ کے عربی اور افریقی امور کے ڈائریکٹر حسین جابری انصاری سے ملاقات اور گفتگو کی۔

اسٹیفن ڈی مستورا اور حسین جابری انصاری کے درمیان ہونے والی ملاقات میں شام کی صورت حال اور امن مذاکرات کے بارے میں تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

شام کے امور میں اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے اسٹیفن ڈی مستورا، ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف سے بھی ملاقات کرنے والے ہیں۔ اس ملاقات میں شام کی تازہ ترین صورت حال کے بارے میں تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

شام کے امور میں اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے اتوار کی صبح تہران پہنچے ہیں۔ رواں سال کے دوران یہ ان کا دوسرا دورہ تہران ہے۔ اس سے پہلے اسٹیفن ڈی مستورا نے تہران میں ایران کی وزارت خارجہ کے اعلی عہدیداروں سے بحران شام کے سیاسی حل کے بارے میں بات چیت کی تھی۔ 

شام کےبحران کو ختم کرنے کے سلسلے میں اقوام متحدہ کے نمائندے کوششیں ابھی تک کسی نتیجہ تک نہیں پہنچ سکی ہیں۔

شام کے بارے میں ایران کا مؤقف اصولی اور منطقی ہے ایران پہلے سے ہی شامی ۔ شامی گفت و گو کا حامی رہا ہے اور ایران کی شام کے بحران کو حل کرنے کے سلسلے میں مذاکرات پر تاکید رہی ہے۔ لیکن بعض غیر علاقائی اور سامراجی طاقتیں  بعض عرب ممالک کے ساتھ ملکر علاقہ میں عدم استحکام پیدا کررہی ہیں۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬