02 September 2016 - 20:07
News ID: 422985
فونت
فلسطین کے وزیر اعظم نے؛
فلسطین کے وزیراعظم رامی حمداللہ نے صیہونی حکومت کی توسیع پسندانہ پالیسیوں کو آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کے لیے خطرہ قرار دیا۔
 رامی حمد الله

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق فلسطین کے وزیر اعظم رامی حمداللہ نے مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں صیہونی بستیوں کی تعمیر کو فوری طور پر روکنے کے لیے صیہونی حکومت پر دباؤ بڑھانے کا مطالبہ کیا ہے۔

صیہونی حکومت نے دریائے اردن کے مغربی کنارے کے علاقے میں صیہونی بستیوں میں مزید دو سو چوراسی نئے گھر بنانے کی منظوری دی۔

جس کے بعد فلسطین کے وزیراعظم رامی حمداللہ نے صیہونی حکومت کی توسیع پسندانہ پالیسیوں کو آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کے لیے خطرہ قرار دیا۔

رامی حمداللہ نے کہا : دریائے اردن کے مغربی کنارے میں صیہونی بستیوں اور نئے مکانات کی تعمیر فوری طور پر روکنے کے لیے اسرائیل پر دباؤ بڑھانا اور نئے فیصلے کرنا ضروری ہے۔

واضح رہے کہ صیہونی حکومت فلسطین میں آبادی کے تناسب کو صیہونیوں کے حق میں بدلنے کے لیے صیہونی بستیوں کی تعمیر اور ان میں توسیع کو جاری رکھے ہوئے ہے اور وہ اس سلسلے میں کیے جانے والے کسی اعتراض کو خاطر میں نہیں لاتی ہے۔

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬