02 September 2016 - 20:11
News ID: 422987
فونت
ڈاکٹر طاہر القادری:
طاہر القادری نے کہا : ہم اکٹھے ہیں، کبھی بھی جدا نہیں ہوئے، ہماری جدوجہد آئین کیخلاف ہے نہ جمہوریت کے، یہ لوگ خود آئین اور نظام کے دشمن ہیں۔
ڈاکٹر طاہر القادری

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ڈاکٹر طاہر القادری نے پاکستان تحریک انصاف کے ساتھ مشترکہ احتجاج کا اعلان کرتے ہوئے بیان کیا : نواز شریف کا اقتدار میں رہنا ملکی سالمیت کیلئے خطرہ ہے۔

پی ٹی آئی وفد نے جہانگیر ترین کی قیادت میں پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری سے لاہور میں ملاقات کی، اس موقع پر دونوں جماعتوں نے حکومت کیخلاف مشترکہ تحریک چلانے پر اتفاق کرلیا۔

ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے طاہر القادری بولے کہ کرپشن کے شکنجے سے ملک کو نکالنا ہے، نواز شریف کا اقتدار میں رہنا ملکی سالمیت کیلئے خطرہ ہے، موجودہ حکمران رہے تو عوام غربت کا شکار رہیں گے، پاکستان میں نواز شریف جیسا وزیراعظم آج تک نہیں آیا، انہوں نے مودی کے بیان پر ایک لفظ نہیں کہا۔

انہوں نے کہا : ۳ ستمبر کو پی ٹی آئی کی ریلی میں شریک ہوں گے، راولپنڈی مارچ کی قیادت شیخ رشید کریں گے۔

جہانگیر ترین اس موقع پر بولے کہ حکمران بے حس ہیں، پاناما پر بات کرنا نہیں چاہتے، انصاف ہونے تک پانامہ لیکس کو نہیں چھوڑیں گے، تحریک انصاف پی اے ٹی کی بھرپور حمایت کرے گی، ہم حساب مانگنے نکلے ہیں، عوام ہمارے ساتھ ہیں۔

شیخ رشید نے بیان کیا : قوم پی ٹی آئی اور پی اے ٹی کو اکٹھا دیکھنا چاہتی ہے، طاہر القادری اور عمران خان کو جلد ایک ساتھ دیکھیں گے، گو نواز گو پر تمام جماعتیں اکٹھی ہوئی ہیں۔

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬