03 September 2016 - 23:33
News ID: 423014
فونت
النُجَباء کے رہنما کے ساتھ متولی آستانۂ مقدسہ رضویہ سے ملاقات ؛
النُجَباء کے سیکریٹری جنرل نے کہا: اب جبکہ رہبر معظم انقلاب اسلامی نے حکم دیا ہے کہ "فوعہ اور کفریا کے شیعہ آبادی والے شہروں کا محاصرہ قطعی طور پر ٹوٹ جانا چاہئے"، ہم نے بھی ان دو شہروں کا محاصرہ توڑنے کے لئے کاروائی کا آغاز کرچکے ہیں۔
شیخ اکرم الکعبی


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق سیکریٹری جنرل النُجَباء اسلامی مزاحمت تحریک حجت الاسلام شیخ اکرم الکعبی نے مشہد مقدس میں آستانۂ مقدسۂ حضرت امام علی بن موسی الرضا علیہ السلام کے متولی حجت الاسلام و المسلمین سید ابراہیم رئیسی سے ملاقات کے موقع پر کہا: النُجَباء نے عراق پر امریکی جارحین کے قبضے کے دوران امریکی افواج کے خلاف ۳۰۰۰ کاروائیاں کیں جن کی تصویریں بھی موجود ہیں۔

حجت الاسلام والمسلمین اکرم الکعبی نے اسلامی جمہوریہ ایران کی طرف سے مزاحمت تحریکوں کی مدد و حمایت پر تاکید کرتے ہوئے کہا: النُجَباء کے مجاہدین کو عسکری تربیت اسلامی جمہوریہ ایران نے دی ہے اور اسلامی جمہوریہ ایران نے ہی انہیں ہتھیاروں سے لیس کیا ہے اور ان مجاہدین نے میدان جنگ میں وسیع تجربہ اندوزی کی ہے۔

انھوں نے النُجَباء اسلامی مزاحمت تحریک کی تربیتی اور ثقافتی سرگرمیوں کے بارے میں کہا: ہم نے امریکی افواج کے عراق سے انخلاء کے بعد اپنی توجہ سماجی سرگرمیوں پر مرکوز کردی تا کہ فکری اور ثقافتی مزاحمت کے ذریعے عراق میں ثقافتی اور تعلیمی پسماندگی کا مقابلہ کریں۔

عراق کی رضاکار افواج [الحشد الشعبی] کے اس سینئر کمانڈر نے عراق میں دہشت گردوں کی دہشت گردانہ کاروائیوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: داعش نے آج بھی امامین کاظمین علیہما السلام کے حرم مطہر کے قریب بم دھماکہ کیا۔ اس دہشت گرد ٹولے نے عراق کے مختلف ایسے علاقوں میں پیشقدمی کی کی جہاں اس کی فکری بنیادیں پائی جاتی تھیں۔ ان ہی فکری بنیادوں کی وجہ سے داعش ـ حتی کہ قبضے سے قبل ـ ان علاقوں کے سیاسی معاملات پر مسلط ہوچکی تھی۔

شیخ اکرم الکعبی نے مزید کہا: جس طرح کہ امام خمینی (قدس سرہ) نے فرمایا تھا ہمیں فکری اور ثقافتی حوالے سے اتحاد و اتفاق کے قیام کے لئے سرگرم عمل ہونا چاہئے اور اہل بیت علیہم السلام کی روش کی پیروی کرنا چاہئے تا کہ دوسروں کی راہنمائی کرسکیں۔ اس سلسلے میں اہل سنت کے بڑے علماء کا کردار بہت اہم ہے جنہیں ہدایت و راہنمائی کا کردار ادا کرنا چاہئے۔

انھوں نے مستقبل قریب میں موصل کی آزادی کے لئے ہونے والی کاروائی کے بارے مین کہا: بعض حلقے اس کاروائی میں الحشد الشعبی کی شرکت کے خلاف ہیں لیکن ہمارا اصرار ہے کہ ہمیں اس کاروائی میں شریک ہونا چاہئے۔

انھوں نے کہا: کردستان کی مقامی حکومت کے سربراہ مسعود بارزانی اور عراق کے سیاسی داعشیوں کی خواہش ہے کہ موصل کی کاروائی میں الحشد الشعبی کو شریک ہونا چاہئے تاکہ عراق کے مختلف علاقوں کے درمیان جنگ کی صورت حال درپیش نہ ہو۔

النُجَباء اسلامی مزاحمت تحریک کے سیکریٹری جنرل نے کہا: شام بھی داعش کی سرگرمیوں کا نشانہ بنا ہے، اور ہم واحد عراقی تنظیم کے طور پر شام کے شمالی صوبے حلب میں موجود ہیں۔

انھوں نے کہا: ہم نے شیعہ آبادی کے دو شہروں نبل اور الزہراء کی آزادی میں بھی شرکت کی اور کردار ادا کیا۔

شیخ اکرم الکعبی نے شیعہ آبادی والے دو دیگر شہروں "الفوعہ اور کفریا" کے محاصر کے بارے میں کہا: ان دو شہروں کی حالت یہ ہے کہ دہشت گردوں کے ٹھکانے ان شہروں کے باشندوں کے گھروں سے متصل ہیں اور ان دو شہروں میں مجاہدین اتارنے کا امکان میسر نہیں ہے، اس کے باوجود ان شہروں کا محاصرہ توڑنے کے لئے ہونے والی سابفہ کاروائی میں ہم نے شرکت کی۔

انھوں نے کہا: اب جبکہ رہبر معظم انقلاب اسلامی نے حکم دیا ہے کہ "ان دو شہروں کا محاصرہ حتمی طور پر توڑا جانا چاہئے"، النُجَباء اسلامی مزاحمت تحریک نے زیادہ سنجیدہ اقدامات کئے اور کامیابیاں بھی حاصل کیں اور ان دو شہروں کے قریب پہنچ گئی اور اس وقت ہم ایک بار پھر فوعہ اور کفریا کی آزادی کے لئے کاروائی کا آغاز کرچکے ہیں۔

شیخ اکرم الکعبی نے نے مزید کہا: ہم نے شام کے شیعہ آبادی والے شہروں کی آزادی کے لئے جو اقدامات کئے ان میں ایک اقدام یہ تھا کہ مختلف علاقوں میں دہشت گردوں کو گھیرے میں لیا تا کہ مذاکرات میں فوعہ اور کفریا کے لئے رعایتیں حاصل کریں؛ بالکل اسی واقعے کے بارے میں جو الزبدانی میں پیش آیا۔

انھوں نے کہا: اس وقت شہر حلب کا مرکز ہمارے محاصرے میں ہے، گوکہ دہشت گرد ایک تنگ سا راستہ کھولنے میں کامیاب ہوئے لیکن وہی ایک تنگ راستہ بھی ہمارے گولوں کی زد میں ہے۔

انھوں نے آخر میں شام میں عرب اور مغربی ممالک کی طرف سے دہشت گرد ٹولوں کی مدد و حمایت کے بارے میں کہا: ترکی اور قطر بالکل اعلانیہ طور پر شام میں دہشت گردوں کی حمایت کررہے ہیں، یہ حمایت دہشت گردوں کے لئے ہتھیار اور گولہ بارود کی ترسیل اور دہشت گردوں کا داخلہ آسان بنانے کی صورت میں انجام پاتی ہے۔

النُجَباء اسلامی مزاحمت تحریک کے سیکریٹری جنرل شیخ اکرم الکعبی نے بعدازاں حرم مطہر امام رضا علیہ السلام میں نماز جمعہ ادا کرنے کے بعد مشہد کے امام جمعہ اور مجلس خبرگان کے رکن آیت اللہ علم الہدی سے ملاقات اور بات چیت کی۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬