‫‫کیٹیگری‬ :
05 September 2016 - 18:24
News ID: 423042
فونت
آیت اللہ ناصر مکارم شیرازی:
حوزہ علمیہ قم میں درس خارج کے مشہور و معروف استاد نے کہا : تکفیری دہشت گرد عناصر کی جانب سے نوجوان نسل کو گمراہ کیا جا رہا ہے ۔
آیت اللہ ناصر مکارم شیرازی

 

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایران کے مقدس شہر قم میں درس خارج کے مشہور و معروف استاد آیت اللہ ناصر مکارم شیرازی نے بیان کیا : وہابیت کے خطرات صرف اسلام کے لئے نہیں ہے بلکہ یہ پوری انسانیت کیلئے ایک بہت بڑا خطرہ ہے۔

انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے بیان کی : سلفی وہابی نے دین مبین اسلام کے نام پر جرائم پیشہ، دہشت گرد اور انتہاپسند عناصر کی کھلے عام ہر طرح سے حمایت کرتا ہے اور اپنے امداد کے ذریعہ دنیا کے سامنے مقدس دین اسلام کی غلط عکاسی کر رہا ہے ۔

آیت اللہ ناصر مکارم شیرازی نے کہا : سب لوگ اچھی طرح جان چکے ہیں کہ تکفیری دہشت گردوں کو ان کے تباہ کن اور مجرمانہ کاروائیوں کی وجہ سے دنیا بهر میں جانا جاتا ہے جو کہ اسلام کے نام پر نہتے اور مظلوم عوام کا قتل عام کر کے دنیا کے سامنے امن و استحکام کی تعلیمات دینے والے دین مبین اسلام کا قبیح ، غلط اور خطرناک چہرہ پیش کرنے میں مشغول ہے۔

حوزہ علمیہ قم میں درس خارج کے مشہور و معروف استاد نے اپنے بیان میں تاکید کرتے ہوئے کہا : تکفیری دہشت گرد عناصر کی جانب سے نوجوان نسل کو گمراہ کیا جا رہا ہے اور ان کو دین مبین اسلام سے دور کیا جا رہا ہے تا کہ ان جوانوں سے اپنے مقاصدحاصل کئے جائیں ۔

آیت اللہ ناصر مکارم شیرازی نے کہا : تمام مسلمانوں پر فرض ہے کہ ایسے حالات میں دشمن کی سازش کو ناکام کرنے کے لئے وہابیوں کی سازشوں کو منظر عام پر لایا جائے تاکہ اسلام و مسلمانوں کو ان کی شر سے محفوظ کیا جا سکے ۔ /۹۸۹/ف/۹۳۰// ت۳۲۸/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬