05 September 2016 - 19:29
News ID: 423049
فونت
توپخانے کے حملوں میں تیس سے زیادہ سعودی فوجی ہلاک
یمنی فوج کے حملے

 

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے جنوب میں واقع الطوال اور المصفق نامی فوجی اڈوں پر یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس کے توپخانے کے حملوں میں تیس سعودی فوجی ہلاک اور دسیوں دیگر زخمی ہوگئے۔

موصولہ رپورٹ کے مطابق ایک فوجی ذریعے نے اتوار کو بتایا : سعودی عرب کے جنوب میں واقع الطوال اور المصفق نامی فوجی اڈوں پر یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس کے توپخانے کے حملوں میں تیس سعودی فوجی ہلاک اور دسیوں دیگر زخمی ہوگئے ہیں جبکہ بھاری مقدار میں ان کے فوجی سازو سامان بھی تباہ ہوگئے ہیں۔

اس فوجی ذریعے نے کہا : یہ حملے سعودی عرب کے وحشیانہ حملوں کا جواب ہیں کہ جس کے نتیجے میں ہر روز یمن کے بے گناہ بچوں اور عورتوں کو اپنی جانوں سے ہاتھ دھونا پڑتا ہے اور رہائشی علاقے تباہ ہوجاتے ہیں۔

واضح رہے یمن کے یہ بے گناہ شہری گذشتہ سال چھبیس مارچ  سے سعودی اتحاد کے حملوں اور ان کی جانب سے یمن کے محاصرے کی بنا پر شہید ہو رہے ہیں۔

سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور بحرین نے چھبیس مارچ سے سابق اور مفرور صدر عبدربہ منصورہادی کو دوبارہ اقتدار میں واپس لانے کے لئے دیگر عرب ملکوں کے ساتھ اتحاد کرکے یمن پر تباہ کن حملے شروع کئے تھے جو اب بھی جاری ہیں اور ان حملوں میں اس غریب عرب ملک کی بنیادی تنصیبات کو نشانہ بنایا جارہا ہے۔

آل سعود اور اس کے اتحاد کے وحشیانہ حملوں کے باوجود یمن کی فورسز اور عوام نے مثالی استقامت کا ثبوت دیا اور تمام مشکلات کے باوجود عرب حکام کی جارحیت کے مقابل ثابت قدمی سے کام لیتے ہوئے یہ ثابت کردیا کہ وہ اپنی سرزمین کا دفاع کرنے کی طاقت رکھتے ہیں۔ 

دراصل سعودی عرب کی سربراہی میں عرب اتحاد کو اب تک یمن میں کوئی ھدف حاصل نہیں ہوسکا ہے اور نہ ہی وہ سابق اور مفرورصدر کو واپس اقتدار میں لانے میں ہی کامیاب ہوا ہے ۔

سعودی عرب نے یمن پر اپنی جارحیت کے دوران یمنی عوام کے خلاف بے شمار انسانیت سوز کارروائیاں انجام دی ہیں جن پر یمن اور علاقے کے عوام نیز عالمی برادری نے شدید برہمی کا اظہار کیا ہے اور یہ لوگ دنیا کے مختلف علاقوں میں مظاہرے کرکے آل سعود کی توسیع پسندانہ کارروائیوں کی مذمت کرتے ہیں۔(۹۸۹/ف۹۴۰)

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬