07 September 2016 - 18:01
News ID: 423086
فونت
آل سعود نے حرمین الشریفین کے انتظامی امور کو اسرائیلی سکیورٹی کمپنی کے حوالے کرکے اپنے مکروہ چہرے کو عالم اسلام کے سامنے پیش کردیا ہے ۔
منی

منی کا المناک واقعہ سعودی عرب کے بھیاک جرائم کا منہ بولتا ثبوت ہے

آل سعود نے حرمین الشریفین کے انتظامی امور کو  اسرائیلی سکیورٹی کمپنی کے حوالے کرکے اپنے مکروہ چہرے کو عالم اسلام کے سامنے پیش کردیا ہے ۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مہاآباد کے اہلسنت امام جمعہ نے گذشتہ سال منی میں سعودی عرب کے بھیانک اور ہولناک جرائم کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا : منی کا المناک واقعہ سعودی عرب کے بھیاک جرائم کا منہ بولتا ثبوت ہے ۔

انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے بیان کیا : اہلسنت اور شیعہ علماء  کا اس بات پر اتفاق ہے کہ سرزمین حجاز پر امریکہ اور اسرائیل کے غلام خاندان آل سعود  کا غاصبانہ قبضہ اور تسلط قائم ہو گیا ہے ۔

اہلسنت عالم دین نے بیان کیا : آل سعود حج کے دوران اپنے سیاسی اور ثقافتی خیالات اور ںظریات کو حاجیوں پر مسلط کرنے کی کوشش کرتے ہیں اور حجاج کی تعظيم و تکریم کے بجائے انھیں اذيت اور آزار پہنچاتے ہیں لہذا آل سعود کے پاس حج کے انتظامی امور کی صلاحیت موجود  نہیں اور انھیں حج کے امورکو اسلامی ممالک کے حوالے کرنا جاہیے۔

انھون نے کہا : اہلسنت علماء نے سعودی عرب سے منسلک وہابی دیوبندی نظریہ کو اہلسنت سے خارج قراردیدیا ہے وہابیوں کا نظریہ محمد بن عبدالوہاب سے تو ملتا ہے لیکن حضرت محمد بن عبداللہ (صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم ) سے نہیں ملتا ہے۔

اہلسنت ذرائع کے مطابق چیچنیا کے گروزنی شہر میں مصر، عراق، شام ، پاکستان  اور دیگر اسلامی ممالک کے ۲۰۰ سے زائد  اہلسنت علماء نے واضح طور پر وہابی اور دیوبندی علماء کو اہلسنت سے خارج قراردیتے ہوئے ان کے نظریہ سے نفرت اور بیزاری کا اظہار کیا ہے ۔

 اہلسنت علماء نے بیان کیا : وہابیوں اور دیوبندیوں کا اہلنست سے کوئی تعلق نہیں ہے اور اہلسنت علماء ان کے نظریہ اور اعمال سے متنفر اور بیزار ہیں۔

اہلسنت علماء کے مطابق طالبان، القاعدہ، داعش، بوکوحرام ، النصر فرنٹ، فتح الشام  اور الشباب جیسی تمام دہشت گرد تنظیموں کا تعلق سعودی عرب کےخونخوار  وہابی اور دیوبندی نظریہ سے ہے اور ان کا اہلسنت سے کوئی تعلق نہیں ہے یہ لوگ اہلسنت کا پلیٹ فارم استعمال کرکے اسلام کے تشخص کو خراب کرنے کی مذموم کوشش کررہے ہیں۔

اس اجلاس میں مصر کی معروف اسلامی یونیورسٹی  کے مفتی طیب بھی موجود تھے مفتی طیب نے بھی وہابیوں کو اہلسنت سے خارج قراردیا ہے۔

ادھر اسلامی جمہوریہ ایران کے روحانی پیشوا حضرت آیت اللہ العظمی امام خامنہ ای نے بھی اپنے حج کے اہم پیغام میں آل سعود کو امریکی اور اسرائیلی ایجنٹ قراردیتے ہوئے مسلمانوں پر زوردیا ہے کہ وہ حرمین الشریفین کے انتظامی امور کے بارے میں سنجیدگی کے ساتھ کوئی فیصلہ کریں اور حرمین الشریفین پر سے امریکی اور اسرائیلی غلاموں کے قبضہ کو ختم کرنے کے سلسلے میں اپنی اسلامی ، اخلاقی اور انسانی ذمہ داریوں کو پورا کریں ۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے واضح الفاظ میں آل سعود کو فاسد اور بے دین قراردیتے ہوئے کہا : آل سعود نے حرمین الشریفین کے انتظامی امور کو  اسرائیلی سکیورٹی کمپنی کے حوالے کرکے اپنے مکروہ چہرے کو عالم اسلام کے سامنے پیش کردیا ہے۔

آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے مسلمانوں پر زوردیا ہے کہ وہ آل سعود کے بھیناک چہرے کو خود بھی پہچانیں اور دوسروں کو بھی پہچنوائیں ۔/989/ف940/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬