07 September 2016 - 21:12
News ID: 423094
فونت
بہرام قاسمی:
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا : سعودی ولی عہد نے اپنے حالیہ بیانات میں ماضی کی بے بنیاد باتوں کو دہرایا ہے جس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ سعودی اصل معاملے سے بهاگنا چاہتے ہیں۔
بہرام قاسمی

 

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزارت خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی نے سعودی ولی عہد محمد بن نائف کے حالیہ بیانات پر اپنا رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا : سعودی حکام منیٰ کے المناک سانحے کی ذمہ داری نہیں لے رہے اور سعودی عرب کے ولی عہد کو اس سانحے کے لواحقین اور متاثرین کو جواب دینا ہوگا ۔

انہوں نے بیان کیا : سعودی ولی عہد جو حج کی سیکورٹی اور انتظامات کی فراہمی پر اطمینان کا اظہار کر رہا ہے اسے اس بات کا پتہ ہونا چاہئے کے اس کے حکمران منیٰ جیسے المناک واقعے کے سامنے بے بس تهے اور ان کو اس سانحے کے لواحقین کے سامنے جوابدہ ہونا ہوگا۔

بہرام قاسمی نے کہا : سعودی ولی عہد نے اپنے حالیہ بیانات میں ماضی کی بے بنیاد باتوں کو دہرایا ہے جس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ سعودی اصل معاملے سے بهاگنا چاہتے ہیں۔

ترجمان دفترخارجہ نے مزید کہا : سعودی عرب کے حکمران جو اسلامی احکامات کے پیروی کرنے کے بڑے بڑے دعوے کرتے ہیں اس کی بجائے منیٰ سانحے کی ذمہ داری قبول کریں مگر سعودی عرب اس سانحے پر عالمی اسلامی کمیٹی کی تشکیل سے بهی انکار کر رہا ہے ۔/۹۸۸/الف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬