‫‫کیٹیگری‬ :
08 September 2016 - 14:59
News ID: 423100
فونت
صوبہ انبار کے علما حرم علوی (ع) کی ضیافت سے مشرف ہوئے اور حرم کے مختلف مقامات کی زیارت بھی کی ۔
صوبہ انبار  کے علماء

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق عراق کے صوبہ انبار کے علما کی شوری نے گزشتہ روز حرم امیر المومنین (ع) پر حاضری دی اس موقع پر انکا استقبال شعبہ داخلی  تعلقات کے انچارج نے کیا ۔

شعبہ کے انچارج مازن اسدی نے بتایا کہ صوبہ انبار کے علما کے مختلف وفود مختلف اوقات میں زیارت امیر المومنین (ع) کے لئے حاضر ہوتے رہتے ہیں ۔

اسی سلسلہ میں ایک وفد نے حالیہ دنوں میں حرم علوی(ع) میں حاضری دی جس میں ڈاکٹر جلال الکبیسی ،جنرل سیکٹری شوری علما،شیخ عمر مھدی حنفی،شیخ ابراھیم اور دیگر ارکان شامل تھے ۔

انہیں حرم علوی (ع) کی ضیافت سے مشرف کیا گیا اور حرم کے مختلف مقامات کی زیارت بھی کروائی گئی ۔

وفد کے قائد ڈاکٹر جلال الکبیسی نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا : آج ہم رسول اکرم(ص) کے چچازاد کی زیارت کے لئے حاضر ہوئے ہیں اور حرم کی انتظامیہ سے بھی مختلف پہلووں پر گفتگو کی ہیں ۔اور محبتا ور امن و بھائی چارے کے لیے ان ملاقاتوں کا ہونا ضروری ہے ۔/۹۸۹/ف/۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬