08 September 2016 - 15:14
News ID: 423103
فونت
کینیا کی ماہر چشم ڈاکٹر:
کینیا سے ایک آنکھوں کے ماہر ڈاکٹر نے کہا : میں کبھی سوچ بھی نہیں سکتی تھی کہ مشہد مقدس میں کسی ہسپتال کے امکانات یورپ کے ہسپتالوں کی طرح ہوں گے۔
رضوی ہسپتال

 

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق نازنین کریم نے رضوی ہسپتال کے دیدار کےدوران رپورٹر سے گفت و گو میں کہا: میں نےاب تک بہت زیادہ ملکوں کا سفر کیا ہے لیکن میں یہ سوچ بھی نہیں سکتی تھی کہ ایران میں کوئی ہسپتال اس قدر امکانات رکھتا ہو کہ جتنے یورپ کے اسپیسلسٹ ہسپتالوں میں ہوتے ہیں۔

انہوں نے کہا: کینیا میں علاج بہت مہنگا ہےاسی وجہ جب کبھی کسی کو آپریشن کی ضرورت پڑتی ہے تو ہندوستان یا انگلینڈ کا سفر کرتا ہے۔

اس آنکھوں کی ماہر ڈاکٹر نے کہا: ایران اور کینیا کے درمیان بہت اچھے سیاسی روابط ہیں ، مجھ کو امید ہے کہ ہم رضوی ہسپتال کے ذریعہ ان دونوں ممالک میں رابطہ کو مزید بڑھا سکتے ہیں اور رضوی ہسپتال کی خدمات سے کینیا کے محروم لوگوں کا علاج کرسکتے ہیں۔/۹۸۹/ف/۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬