09 September 2016 - 17:32
News ID: 423125
فونت
محمد البحیصی :
محمد البحیصی نے کہا : جس طرح سے مسجد الاقصی کو صیہونی حکومت سے آزاد کرانے کی جد وجہد کی جارہی ہے اسی طرح حرمین شریفین کو آل سعود کے چنگل سے رہا کرانے کیلئے کوشش کریں۔
محمد البحیصی

 

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق محمد البحیصی نے ایک انٹرویو میں کہا : سعودی حکومت کی بنیاد ہی تفرقہ ڈالنے اور عالم اسلام میں پھوٹ ‍ڈالنے کے لئے رکھی گئی ہے۔

ایران فلسطین دوستی گروپ کے سربراہ محمد البحیصی نے کہا : کوئی ایسا فتنہ نہیں جس میں سعودی عرب ، وہابی اور تکفیری ملوث نہ ہوں ۔

ایران، فلسطین دوستی گروپ کے سربراہ نے کہا : جب سے محمد بن عبدالوہاب اور محمد بن سعود کا اتحاد عمل میں آیا ہے اس وقت سے ہی سعودی حکومت مسلم امہ میں تفرقہ ڈال رہی ہے اور مسلمانوں کا خون بہا رہی ہے۔

محمد البحیصی نے کہا : حج کے انتظامات ان لوگوں کے سپرد کرنا چاہئے جو خانہ کعبہ کی عظمت اور مسلمانوں کے خون کی حرمت کے قائل ہوں۔

ایران ، فلسطین دوستی گروپ کے سربراہ نے کہا : جب سے آل سعود کی حکومت قائم ہوئی ہے شاید ہی کوئی سال ایسا رہا ہو جس میں بدامنی اور قتل عام نہ ہوا ہو۔

محمد البخیتی نے کہا : مسلمانوں کو چاہئے کہ جس طرح سے مسجد الاقصی کو صیہونی حکومت سے آزاد کرانے کی جد وجہد کی جارہی ہے اسی طرح حرمین شریفین کو آل سعود کے چنگل سے رہا کرانے کیلئے کوشش کریں۔/۹۸۸/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬