09 September 2016 - 22:58
News ID: 423137
فونت
یورپی ممالک کے سیکورٹی ذرائع نے داعش کی دہشت گردانہ کارروائیوں پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔
داعش

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق یورپی سیکورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ بریسلزمیں منعقد ہونے والے یورپ کے سیکورٹی اجلاس کے نتائج سے پتہ چلتا ہے کہ تکفیری دہشت گرد گروہ داعش سے وابستہ پانچ ہزار افراد یورپ میں زندگی بسرکرتے ہیں اور ان میں سے اکثر یورپی شہری ہیں۔

یورپ کے سیکورٹی ذرائع نے ان دہشت گردوں کی یورپ واپسی کی صورت میں ان کا مقابلہ کرنے کے لئے ہماہنگ روش اختیار کرنے کی ضرورت پر تاکید کی ۔

یورپی یونین کے سابق ہائی کمشنر مایکل بارنیر نے یورپی ممالک کی سرحدوں پرسخت سیکورٹی انتظامات کرنے کی ضرورت پر تاکید کرتے ہوئے کہا کہ شام اور دیگر ممالک سے مہاجرین کی یورپ آنے کی لہر کا فائدہ اٹھا کر انتہاپسند بھی یورپ میں داخل ہونے کی کوشش کریں گے۔

یورپی یونین کی پولیس یوروپول نے خبردار کیا ہے کہ دوہزارگیارہ میں شام میں جنگ شروع ہونے کے بعد سے دنیا کے مختلف ممالک سے تقریبا تیس ہزار انتہاپسند داعش میں شامل ہونے کے لئے شام اور عراق گئے ہیں۔

گذشتہ پانچ برسوں کے دوران یورپی شہریوں کی ایک بڑی تعداد داعش دہشت گرد گروہ میں شامل ہوچکی ہے۔

راب وین رایٹ نے تاکید کے ساتھ کہا کہ  شام اور عراق میں ٹریننگ لینے کے بعد داعش دہشت گردوں کی یورپ واپسی کے بعد یورپ کے اندر بھی حملوں کا خطرہ ہے۔۹۸۸/الف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬