10 September 2016 - 22:54
News ID: 423151
فونت
حجت الاسلام ولایت جعفری:
جلس وحدت مسلمین کوئٹہ ڈویژن کے ڈپٹی سیکریٹری نے کہا : موجودہ دور میں قوم کے نوجوانوں کا پڑھائی اور تعلیم کی طرف رجحان خوش آئیند ہے۔
مجلس وحدت مسلمین

 

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مجلس وحدت مسلمین کوئٹہ ڈویژن کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل حجت الاسلام ولایت جعفری نے بیان کیا : دنیا میں جتنے کامیاب اقوام رہے ہیں ان کی کامیابی میں تعلیم کا اہم کردار رہا ہیں، ترقی یافتہ اقوام یہ جان چکے ہیں کہ تعلیم کامیابی کا راز ہے۔

ہمیں دنیا کے عظیم اقوام میں اپنا شمار کروانا ہے تو تعلیم کا سہارا لینا ہوگا کیونکہ تعلیم ہی وہ زیور ہے جو انسان کے کردار، افعال، افکار اور کارکردگی میں ایسی خوبصورتی لے آتا ہے جو انسان کا رویہ ہ تبدیل کرکے ایسے ایک مثبت سوچ کا مالک اور معاشرے کو سنوارنے والا بنا دیتا ہے دیتا ہے۔

انہوں نے تعلیم کو ترقی کیلئے ضروری اور طلباء کو ملک کا عظیم سرمایاقرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ طلباء اپنے تعلیم پر توجہ دیتے ہوئے اپنا سفر جاری رکھیں اور بہترین تعلیمی کارکردگی سے ملک و قوم کے فخرکا باعث بنے۔

 انہوں نے کہا کہ موجودہ دور میں قوم کے نوجوانوں کا پڑھائی اور تعلیم کی طرف رجحان خوش آئیند ہے ہمارے نوجوان تعلیم کی اہمیت سے واقف ہو گئے ہیں اور بے حد دلچسپی کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔

انہوں نے تعلیم کو کامیابی کا بہترین ذریعہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ کسی بھی قوم کو اپنی کامیابی کے حصول کیلئے با شعور عوام اور تعلیم یافتہ افراد کی ضرورت ہوتی ہے۔

سماج کی یہی اکائیاں بڑے سرمایوں کا کام کرتی ہے اور تعلیم کے حصول کے بعد طلباء کل کو معاشرے کے اہم ارکان ہوتے ہیں اور بہترین معاشرہ بہترین قوم اور ملک تشکیل دیتا ہے، اسکولوں میں بہتر تعلیمی نظام سے مثبت نتائج نکلیں گے اساتذہ کے قابلیت پر کوئی سوال نہیں اٹھانا چاہتا مگر حکومت کو چاہئے کہ وقتاً فوقتاً اور جدید دور کے تقاضوں کو مد نظر رکھتے ہوئے اساتذہ کیلئے بھی کارگاہ رکھیں جائے۔

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬