‫‫کیٹیگری‬ :
11 September 2016 - 09:14
News ID: 423160
فونت
روضہ مبارک حضرت عباس(ع) نے روز عرفہ اور عید پہ آنے والے لاکھوں زائرین کے استقبال کی تیاریاں مکمل کر لی ہیں۔
عرفہ در کربلا

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق یوم عرفہ اور عید الاضحی کے موقع پر عراق اور دنیا کے دیگر ممالک میں رہنے والے مومنین کی بہت بڑی تعداد ہر سال کربلا آتی ہے اور حضرت امام حسین علیہ السلام اور حضرت عباس علیہ السلام کی زیارت کا شرف حاصل کرتی ہے۔

لاکھوں زائرین کے استقبال اور انہیں ہر طرح کی سہولیات فراہم کرنے اور ان کے لیے عبادت و زیارت کا ماحول فراہم کرنے کے لیے روضہ مبارک امام حسین(ع) اور روضہ مبارک حضرت عباس(ع) نے پہلے سے ہی اپنی تیاریاں مکمل کر لی تھیں اس سلسلہ میں نا صرف حرم اور اس کے گردونواح کے علاقوں بلکہ کربلا آنے والے تمام راستوں میں بھی زائرین کے کھانے پینے اور آرام کرنے کے لیے بڑے پیمانے پہ انتظامات کیے گئے ہیں۔

عرفہ کے دن میں عبادت کرنے کے لیے حرم اور اس سے ملحقہ تمام حصوں میں قالین بچھائے گئے ہیں اور وہاں قرآن مجید اور دعاؤں کی کتابوں کی بہت بڑی مقدار رکھ دی گئی ہے۔

امن و امان کے حوالے سے حرم کے سیکورٹی سیکشن نے بھی حکومتی انتظامیہ اور فوج کے ساتھ مل کر سخت حفاظتی انتظامات کر رکھے ہیں۔

یاد رہے کہ یوم عرفہ حضرت امام حسین کی (کربلا میں ) زیارت کی ، روایات میں بہت تاکید ملتی ہے۔

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬