12 September 2016 - 23:21
News ID: 423196
فونت
آل سعود و اس کے اتحادیوں کے لڑاکا طیاروں نے عیدالضحی کے روز بھی یمنی مظلوم عوام کو نہیں بخشا اور اپنے جارحیانہ ظلم کو جاری رکھتے ہوئے ان پر بمباری کا سلسلہ جاری رکھا ۔
یمن

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق آل سعود کے لڑاکا طیاروں نے عیدالضحی کے روز بھی یمنی مظلوم عوام کو نہیں بخشا اور اپنے جارحیانہ ظلم کو جاری رکھتے ہوئے ان پر بمباری کا سلسلہ جاری رکھا اور متعدد عام شہریوں کو خاک و خون میں نہلادیا ۔

موصولہ رپورٹ میں بیان ہوا ہے کہ شمالی صوبے صعدہ کے شہر سحار پر سعودی فضائیہ کی وحشیانہ بمباری میں دسیوں عام شہری شہید زخمی ہوئے ہیں ۔

سعودی امریکی لڑاکا طیاروں نے صوبہ صعدہ کے شہر باقم کو بھی اپنے بماری کا شکار بنایا ہے جس میں کم سے کم دو افراد کے شہید اور متعدد کے زخمی ہونے کی خبر ہے ۔

سعودی اور اس کے اتحادی کے جنگی طیاروں نے صوبہ حجہ کے مختلف علاقوں پر بھی متعدد بار حملے کیے ہیں اس میں ہونے والے ممکنہ جانی نقصانات کی تاحال کوئی اطلاع موصول نہیں ہوسکی ہے ۔

سعودی حکومت کے وحشیانہ حملوں کے جواب میں یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس کے جوانوں نے جنوبی سعودی عرب کی الخالد چھاؤنی کو میزائل سے نشانہ بنایا ہے ۔

ادھر اطلاعات ہیں کہ یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس کے جوانوں نے جنوبی سعودی عرب کے سرحدی شہر عسیر کے پہاڑی علاقے شیبانی میں واقع الہنجر نامی فوجی اڈے پر قبضہ کرلیا ہے۔ جن میں سعودی فوجیوں کو مذکورہ اڈے سے فرار ہونا پڑا ۔

اس کارروائی کے دوران سعودی فوج کی متعدد گاڑیاں تباہ کردی گئیں جبکہ بھاری مقدار میں فوجی ساز و سامان بطور مال غنیمت یمنی فوج کے قبضے میں آگیا ہے ۔

یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس کے جوان، شیبانی کے پہاڑی علاقوں ہنجر اور الزج میں پیشقدمی کر رہے ہیں اور انہوں نے کم سے کم سے دس سعودی فوجیوں کو ہلاک کردیا ہے ہلاکتوں کی تعداد میں اضافہ ہونے کا امکان بھی ہے ۔

ہنجر کے فوجی اڈے پر قبضے کے بعد علب کی سرحدی پٹی پر قائم سعودی فوج کے ٹھکانے پوری طرح سے یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس کے نشانے پر آگئے ہیں ۔

واضح رہے کہ سعودی عرب نے چھبّیس مارچ دو ہزار پندرہ سے امریکہ کی ایما پر علاقے کے بعض ملکوں کے تعاون سے یمن پر جارحیت کا آغاز کیا تھا جس کا مقصد اس ملک کے سابق صدر منصور ہادی کو دوبارہ اقتدار میں لانا ہے ۔

عالمی اداروں کی رپورٹوں کے مطابق یمن کے عوام کے خلاف سترہ ماہ سے جاری سعودی جارحیت کے دوران ہزاروں یمنی شہری شہید اور پچیس لاکھ سے زائد افراد بے گھر ہو چکے ہیں۔ شہید اور زخمی ہونے والوں میں بڑی تعداد میں عورتیں بچے بھی شامل ہیں۔ اس کے باوجود عالمی و انسانی حقوقی ادارے اپنی ذمہ داری ادا کرنے سے راہ فرار اختیار کر رہے ہیں ۔/۴۹۳/ف۹۳۰/ک۴۹۹/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬