12 September 2016 - 23:43
News ID: 423197
فونت
ڈاکٹر علی لاریجانی :
اسلامی جمہوریہ ایران کے پارلیہ مینٹ کے سربراہ نے کہا : سانحہ منیٰ سے ایران اور دنیا بهر کے مسلمانوں صدمہ اورسوگ میں ہیں۔
ڈاکٹر علی لاریجانی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے پارلیہ مینٹ کے سربراہ علی لاریجانی نے تہران میں سانحہ منی میں شہید ہونے والے ایرانی حاجیوں کی پہلی برسی کی مناسبت سے اپنے خصوصی پیغام میں کہا : منی کے المناک سانحے سے حج انتظامات میں غفلت اور سعودی حکام کی نا اہلی پوری طرح نظر آتی ہے۔

اپنے پیغام میں انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے کہا : اس سال عید الاضحی ایسے موقع پر منعقد ہورہی ہے جبکہ المناک سانحہ منیٰ سے ایران اور دنیا بهر کے مسلمانوں صدمہ اورسوگ میں ہیں۔

علی لاریجانی نے سانحہ منیٰ کو سعودی حکام اور سعودی حج امور کے ذمہ داروں کی نااہلی اور ناکامی کا شاخصانہ قرار دیتے ہوئے اس بات پر زور دیا : اسلامی ممالک بالخصوص ایران اس المناک واقعے کی تحقیقات کا مطالبہ کریں۔

انہوں نے تاکید کرتے ہوئے کہا : یمن، شام، عراق، لبنان، ایران کے واقعات اور دہشت گرد اور صیہونی حکومت کی حمایت اور منی المناک واقعے میں آل سعود کے کردار کو منظر عام پر لایا جائے۔

واضح رہے کہ ۲۰۱۵ میں حج کے مناسک میں سعودی حکومت کی بدانتظامی اور نااہلی کی وجہ سے ایک ہی دن میں سات ہزار افراد شہید ہوگئے تھے کہ ان میں سے شہید ہونے والے ایرانی حجاج کی تعداد ۴۶۴ حاجی بهی شامل تهے ، ایرانی حاجی کے علاوہ دوسرے ممالک کے تمام شہید حاجی کو اجتماعی قبر میں دفن کر دیا گیا تھا ۔/۹۸۹/ف۹۳۰/ک ۲۷۵/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬