13 September 2016 - 22:50
News ID: 423211
فونت
صوبہ سندھ کے علاقے شکارپور میں نماز عید کے دوران امامبارگاہ پرخود کش حملے میں دو پولیس اہلکاروں سمیت کم از کم دس افراد زخمی ۔
شکار پور

 

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے صوبہ سندھ کے علاقے شکارپور میں نماز عید کے دوران امامبارگاہ پرخود کش حملے میں دو پولیس اہلکاروں سمیت کم از کم دس افراد زخمی جبکہ ایک حملہ آور ہلاک اور دوسرے کو گرفتار کرلیا گيا ہے جس کا تعلق وہابی دہشت گرد تنظیم سے بتایا جاتا ہے۔

اطلاعات کے مطابق شکار پور کےخانپور کے امام بارگاہ میں دو خودکش حملہ آوروں نے گھسنے کی کوشش کی، بہادر پولیس اہلکاروں نے جان پر کھیل کر دونوں کو روکنے کی کوشش کی جس پر ایک حملہ آور نے خود کو اڑا لیا، دوسرے حملہ آور کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا ہے ۔

خان پور کے امام بارگاہ میں عید کی نماز کے دوران دو خودکش حملہ آوروں نے عید گاہ میں گھسنے کی کوشش کی جس پر ڈیوٹی پر مامور پولیس اہلکاروں نے بروقت کارروائی کرکے حملہ آوروں کو روکنے کی کوشش کی۔

ایک خودکش بمبار نے خود کو اڑا لیا جبکہ ایک دہشت گرد کو لوگوں نے پکڑ لیا اور تشدد کرکے پولیس کے حوالے کردیا، حملے کے وقت عید گاہ میں نماز عید ادا کی جارہی تھی اور لوگوں کی بڑی تعداد موجود تھی ۔

 ئی جی سندھ اے ڈ ی خواجہ نے کہا ہے کہ زخمی اہلکاروں کی حالت تشویشناک ہے انہیں سکھر منتقل کیا جارہا ہے ۔

وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ شکار پورپہنچ گئے ہیں ۔خودکش حملے کی جگہ کا دورہ کیا اس موقع پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ایک حملہ آور کو گرفتار کرلیا ہے، گرفتار حملہ آور سے تفتیش جاری ہے ، حملہ آوروں کی جڑ تک پہنچیں گے۔۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬