13 September 2016 - 23:04
News ID: 423215
فونت
کوئٹہ میں عید الضحی کے روز ہونے والے دھماکے میں دو سیکورٹی اہلکار ہلاک اور آٹھ دیگر زخمی ہوگئے۔
کوئٹہ

 

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں عید کے موقع پر فرائض سرانجام دینے والے ریپڈ رسپانس فورس (RRF) کے ٹرک کو دہشت گردوں نے بم دھماکے سے نشانہ بنایا ہے۔

پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے صدر مقام کوئٹہ میں عید الضحی کے روز ہونے والے دھماکے میں دو سیکورٹی اہلکار ہلاک اور آٹھ دیگر زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق دھماکہ، کوئٹہ کے سریاب روڈ پر اس وقت ہوا جب معمول کی گشت پر مامور ایک پولیس وین وہاں سے گزر رہی تھی۔

جس مقام پر دھماکہ ہوا ہے اس سے تھوڑے فاصلے پر پولیس ٹریننگ سینٹر بھی واقع ہے۔ دھماکے میں دو پولیس اہلکار ہلاک جبکہ پانچ پولیس اہلکاروں سمیت آٹھ افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔

سریاب روڈ کو کوئٹہ کے حساس علاقوں میں شمار کیا جاتا ہے جہاں دہشت گردوں کی جانب سے ماضی میں بھی سیکورٹی اہلکاروں کو نشانہ بنایا جاچکا ہے۔

پاکستان میں عیدالضحی کے روز ہونے والا دہشت گردی کا یہ دوسرا واقعہ ہے۔ اس سے قبل دو خودکش حملہ آوروں نے صوبہ سندھ کے شہر شکار پور میں نماز عید الضحی کے موقع پر شیعہ مسلمانوں کی  ایک مسجد میں گھسنے کی کوشش کی تھی جسے ناکام بنادیا گیا تھا۔

اس دوارن ایک حملہ آور نے خود کو دھماکے سے اڑالیا تھا جس کے نتیجے میں پولیس اہلکاروں سمیت تیرہ افراد ز خمی ہوگئے تھے۔ پولیس نے دوسرے خودکش حملہ آور کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا ہے۔

واضح رہے کہ عید کے موقع پر دہشت گردوں کی جانب سے یہ دوسرا بڑا حملہ تھا، اس سے قبل شکار پور کے علاقے میں امام بارگاہ پر دو خود کش بمباروں نے حملہ کیا جس کے نتیجے میں پولیس اہلکاروں سمیت آٹھ افراد زخمی ہو ئے جبکہ ایک حملہ آور کو گرفتار بھی کیا گیا۔

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬