18 September 2016 - 22:51
News ID: 423306
فونت
سعودی عرب کے جنگی طیاروں نے ہفتے کے روز بھی یمن کے مختلف علاقوں پر ہوائی حملوں کا سلسلہ جاری رکھا۔
سعودی عرب کے جنگی طیاروں

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق العالم کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے جنگی طیاروں نے ہفتے کے روز یمن کے شمالی صوبے صعدہ کے مختلف علاقوں پر چھے مرتبہ بمباری کی جس کے نتیجے میں ان علاقوں کو شدید نقصان پہنچا۔

المسیرہ ٹی وی نے بھی رپورٹ دی ہے کہ سعودی عرب کے بمبار طیاروں نے باقم شہر پر شدید بمباری کی جس سے اس علاقے کے رہائشی علاقوں اور بنیادی تنصیبات کو شدید نقصان پہنچا۔

دوسری جانب یمنی ذرائع نے اعلان کیا ہے کہ یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس نے یمن کے شمالی سرحدی علاقوں میں اور سعودی عرب کے صوبہ عسیر کے الشبکہ اڈے کے قریب کارروائی کرتے ہوئے سعودی عرب کا ایک ٹینک تباہ کر دیا۔/۹۸۸/۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬