18 September 2016 - 23:08
News ID: 423309
فونت
کشمیر کے ضلع بارامولا کے قصبے اوڑی میں ہندوستانی فوجی مرکز پر مسلح افراد کے حملے میں سترہ ہندوستانی فوجی ہلاک اور تیس دیگر زخمی ہوگئے ہیں ۔
کشمیر میں فوج

کشمیر کے ضلع بارامولا میں فوج پر حملہ سترہ ہلاک

کشمیر کے ضلع بارامولا کے قصبے اوڑی میں ہندوستانی فوجی مرکز پر مسلح افراد کے حملے میں سترہ ہندوستانی فوجی ہلاک اور تیس دیگر زخمی ہوگئے ہیں ۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مسلح افراد نے ہندوستانی فوج کی بارہویں بریگیڈ کے ہیڈ کوارٹر کو نشانہ بناتے ہوئے پہلے اس میں داخل ہوئے اور اس کے بعد فائرنگ  شروع کردی –

جواب میں ہندوستانی فوجیوں نے بھی فائرنگ شروع کردی اور یہ تصادم کئی گھنٹے تک جاری رہا ہے جس میں سترہ فوجی ہلاک اور تیس دیگر زخمی ہوئے ہیں –

زخمی ہندوستانی فوجیوں میں متعدد فوجیوں کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے-

حملے میں چار مسلح افراد کو بھی ہلاک کردیا گیا - ریاستی وزیراعلی محبوبہ مفتی نے مرکزی وزیرداخلہ راج ناتھ سنگھ کو تازہ ترین صورتحال سے آگاہ کیا –

اس درمیان ہندوستانی فوج کی شمالی کمان نے اپنے بیان میں کہا ہے اتوار کی صبح بھاری ہتھیاروں سے لیس دہشت گردوں نے کشمیر کے علاقے اوڑی میں فوجی یونٹ کے انتظامی بیس پر حملہ کردیا-

جوابی کارروائی میں چار مسلح دہشت گرد مارے گئے اور علاقے میں تلاشی کا آپریشن جاری ہے –

خبروں میں بتایا گیا ہے کہ مسلح افراد کے حملے کے بعد ہندوستانی فوج کے خصوصی دستوں کو ہیلی کاپٹروں کی مدد سے اوڑی میں اتارا گیا –

ہندوستان کے زیرانتظام ریاست جموں کشمیر کی ریاستی حکومت اور ہندوستان کی مرکزی حکومت نے اتوار کو فوجی کیمپ پر ہونےوالے حملے کی ذمہ دار کالعدم تنظیم لشکرطیبہ پر عائد کی ہے -

اطلاعات کے مطابق فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے جبکہ وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے روس اورامریکہ کا دورہ منسوخ کردیاہے۔

ذرائع کے مطابق  بڑی تعداد میں سیکورٹی اہلکار پہنچ گئے ہیں جبکہ علاقے میں متعدد دھماکوں کی آواز سنی گئی ہے۔ مسلح افراد اور اہلکاروں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے۔/۹۸۹/۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬