‫‫کیٹیگری‬ :
19 September 2016 - 23:46
News ID: 423336
فونت
شیعہ اور سنی مشترکہ احادیث کا پہلا جامع انسائیکلو پیڈیا شائع ہو گیا ہے۔
شیعہ اور سنی مشترکہ احادیث انسائیکلو پیڈیا

 

شیعہ اور سنی مشترکہ احادیث کا پہلا جامع انسائیکلو پیڈیا شائع ہو گیا ہے۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق بیس جلدوں پر مشتمل شیعہ سنی مشترکہ احادیث کا یہ انسائیکلو پیڈیا عالمی تقریب مذاہب اسمبلی کے تحقیقی مرکز نے موسوعہ السنہ النبویہ فی مصادر المذاہب الاسلامیہ کے نام سے شائع کیا ہے۔

اس انسائیکلو پیڈیا کی تدوین بارہ سال کے عرصے میں مکمل ہوئی ہے۔

تقریب مذاہب اسلامی کے تحقیقی مرکز کے سربراہ کے مطابق اس انسائیکلو پیڈیا کی تدوین کا نظریہ پچاس برس قبل دو عظیم شیعہ و سنی علمائے کرام آیت اللہ العظمی محمد حسین بروجردی اور شیخ الازھر حجت الاسلام شیخ محمود شلتوک کے درمیان خط وکتابت کے نظریئے سے اخذ کیا گیا ہے۔

اس قیمتی اثاثے میں شیعہ و سنی علما کرام  کی بیان کردہ ہزاروں مشترکہ احادیث جمع کی گئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس انسائیکلو پیڈیا کی تدوین میں مولفین کی آرا شامل نہیں ہیں بلکہ جید علمائے کرام سے منقول احادیث کو شامل کیا گیا ہے۔/۹۸۹/۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬