21 September 2016 - 16:54
News ID: 423367
فونت
عراقی فوج اور عوامی رضاکار فورس نے موصل کے جنوب میں واقع الشرقاط کے پچاس علاقے کو داعش کے قبضے سے آزاد کرا لیا ہے۔
داعش کے قبضے سے آزاد کرا لیا

عراقی و عوامی فوج نے موصل میں داعش سے پچاس علاقے کو آزاد کرا لیا

عراقی فوج اور عوامی رضاکار فورس نے موصل کے جنوب میں واقع الشرقاط کے پچاس علاقے کو داعش کے قبضے سے آزاد کرا لیا ہے۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق الشرقاط علاقے کے مقامی عہدیدار علی الدودح نے کہا ہے کہ منگل کے روز عراق کی مسلح افواج کے کمانڈر انچیف حیدر العبادی کی جانب سے موصل کی آزادی کا آپریشن شروع کرنے کے اعلان کے بعد اس علاقے کا پچاس فیصد حصہ عراقی فورسز کے کنٹرول میں آ گیا ہے۔ اس آپریشن میں عراقی فوج، عوامی رضاکار فورس اور قبائلی فورس کے دستے حصہ لے رہے ہیں۔

ان علاقوں میں آپریشن شروع ہونے اور دہشت گردوں کی شکست کے بعد داعش کے بہت سے دہشت گرد صوبہ نینوا کے علاقے الحضر اور صوبہ کرکوک کے علاقے الحویجہ کی طرف بھاگ گئے ہیں۔

دوسری جانب عراقی فورسز نے صوبہ الانبار کے علاقے الحدیثہ میں آپریشن کے دوران دہشت گردوں کی کئی بکتر بند گاڑیاں تباہ کر دیں اور بہت سے دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔

عراق سے موصولہ ایک اور رپورٹ کے مطابق صوبہ الانبار کے علاقے الرطبہ کے اطراف میں ایک پولیس مرکز میں ہونے والے دہشت گردانہ دھماکے میں کم از کم نو پولیس اہلکار جاں بحق ہو گئے ہیں۔

دہشت گرد گروہ داعش نے گزشتہ مہینوں کے دوران عراقی فورسز سے پے درپے شکستیں کھانے کے بعد اب دارالحکومت بغداد سمیت بعض آزاد شدہ علاقوں میں اپنے دہشت گردانہ حملے تیز کر دیے ہیں۔/۹۸۹/۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬