21 September 2016 - 17:10
News ID: 423368
فونت
ہندوستانی فوج نے لاچی پورا کے علاقے میں ایک مقابلے کے دوران ۱۰ علیحدگی پسند کو ہلاک کرنے کا دعوی کیا ہے ۔
کشمیر

 

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں ہندوستانی فوج نے دعوی کیا ہے کہ اس نے ایک جھرپ کے دوران ۱۰ علیحدگی پسندوں کو ہلاک کردیا ہے ۔ حالانکہ دوسرے ذرائع نے فوج کی طرف سے کئے گئے حملہ میں عام شہری جان بحق ہوئے ہیں ۔

اطلاعات کے مطابق ہندوستانی فوج نے لائن آف کنٹرول کے قریب اوڑی سیکٹر لاچی پورا کے علاقے میں ایک مقابلےکے دوران  ۱۰ علیحدگی پسند کو ہلاک کرنے کا دعوی کیا ہے ۔

ہندوستانی فوج کے ترجمان کرنل راجیش کالیا نے دعویٰ کیا ہے کہ ۱۰ افراد اوڑی سیکٹر کے قریب بڑھنے کی کوشش کر رہے تھے جنہیں مقابلے کے بعد مارا گیا جب کہ فائرنگ کے تبادلے میں ایک فوجی بھی شدید زخمی ہوا ہے۔

ذرائع کے مطابق لائن آف کنٹرول پر پاکستان اور بھارتی فوج کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا جو وقفے وقفے سے جاری ہے۔

واضح رہے کہ ۱۸ ستمبر کو ۴ مسلح افراد دہشت گردوں نے لائن آف کنٹرول کے قریب اوڑی سیکٹر پر فوجی ہیڈ کوارٹر پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں ۱۸ ہندوستانی فوجی ہلاک اور ۲۰ زخمی ہوگئے تھے۔/۹۸۹/۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬