21 September 2016 - 17:32
News ID: 423370
فونت
ڈاکٹر حسن روحانی:
اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر نے کہا : ایران اور کیوبا دونوں ملکوں کے عوام نے غیرملکی دباؤ کے مقابل استقامت کا مظاہرہ کیا ہے۔
حجت الاسلام والمسلین ڈاکٹر حسن روحانی

 

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق  اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے انقلاب کیوبا کے رہبر فیڈل کاسترو سے ملاقات کی ہے جس میں دو طرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

صدر مملکت نے ہوانا میں ہونے والی اس ملاقات میں اس بات پر زور دیا کہ ملت ایران دباؤ اور پابندیوں کے باوجود اقتصاد کے میدان میں کسی بھی طرح کی لغزش کا سامنا نہیں کیا اور اپنی اقتصادی ترقی کو جاری رکھے ہوئے  ہے۔

انہوں نے کیوبا کے عوام کی استعمار سے مقابلہ میں ثابت قدم رہنے کی طرف شارہ کرتے ہوئے وضاحت کی : یہ بات بیان کرتے ہوئے کہ کیوبا براعظم امریکہ میں استعمار کا مقابلہ کرنے کا سمبل اور علامت ہے ۔اس لحاظ سے ایران اور کیوبا دونوں ملکوں کے عوام نے غیرملکی دباؤ کے مقابل استقامت کا مظاہرہ کیا ہے۔

انقلاب کیوبا کے رہبر فیڈل کاسترو نے بھی ایران میں اسلامی انقلاب کی ترقی کے عمل کا جائزہ لیتے ہوئے کہا : ایران میں اسلامی انقلاب کے شروع میں ہی میں نے امام خمینی (رح) اور ملت ایران کے انقلاب کے بارے میں اپنی مثبت نظر کا اعلان کیا تھا ، اور آج ایران اپنے انقلابی نظریہ پر قائم ہے ۔

کاسترو نے اپنی گفت و گو میں سامراجی طاقت کی طرف سے ظالمانہ دباؤ اور بائیکاٹ کے مقابل ملت ایران کی استقامت کی بھی تعریف کی۔

واضح رہے کہ کاسترو انقلاب اسلامی کے بعد سے ہی سامراجیت سے مقابلہ میں ایران کے ساتھ رہا ہے اور امریکا کی کھل کر مخالف کی ہے ۔/۹۸۹/۹۳۰/ک۳۰۲/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬