21 September 2016 - 21:18
News ID: 423379
فونت
سعودی عرب کے لڑاکا طیاروں کی وحشیانہ بمباری میں بارہ بچوں سمیت سترہ بے گناہ یمنی شہری شہید ہوگئے ہیں۔
سعودی عرب کے بمباری

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق سعودی حکومت کے لڑاکا طیاروں نے منگل کے روز ایک بار پھر صنعا، جوف اور حجہ صوبوں میں رہائشی علاقوں پر بمباری کی ہے۔

یمنی ذرائع کا کہنا ہے کہ صوبہ جوف کے علاقے مطمہ پر کیے گئے سعودی حملے میں تین خواتین اور بارہ بچے شہید ہوئے ہیں۔

سعودی حکومت کے لڑاکا طیاروں نے صنعا کے قدیم علاقے پر بھی بارہ مرتبہ بمباری کی جس میں ایک شخص کے شہید اور متعدد کے زخمی ہونے کی خـبر ہے۔

صوبہ حجہ کے علاقے میدی میں سعودی جنگی طیاروں نے ایک گاڑی کو نشانہ بنایا جس میں ایک شہری شہید اور پانچ زخمی ہوگئے۔

ایک اور اطلاع کے مطابق سعودی حکومت کے لڑاکا طیاروں نے شمال مغربی یمن کے صوبے حدیدہ میں ایک اسٹیڈیم کو بھی اپنے وحشیانہ حملے کا نشانہ بنایا ہے۔

دوسری جانب یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس کے جوانوں نے جنوبی یمن کے صوبے لحج میں ایک جھڑپ کے دوران سعودی اتحاد کے چودہ فوجیوں کو ہلاک اور متعدد کو زخمی کردیا ہے۔

یمنی فوج نے صوبہ جوف کے علاقے شیحاط میں سعودی اتحاد کے ایک ٹھکانے کو میزائیل سے بھی نشانہ بنایا ہے۔ اس حملے میں ہونے والے جانی نقصان کے بارے میں تاحال کو ئی اطلاع نہیں ملی۔/۹۸۸/۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬