24 September 2016 - 13:15
News ID: 423419
فونت
جماعة الدعوة ملتان کے ذمہ دار:
جماعة الدعوة ملتان کے ذمہ دار نے قادرپور رانواں میں اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا: بھارت اگر حملے کی غلطی کرے گا تو بہت بڑے نقصان سے دوچار ہوگا۔ پاکستان کو ترنوالہ نہ سمجھے اس کی بنیادوں میں شہداء کا لہو شامل ہے۔
کشمیر

 

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، جماعة الدعوة ضلع ملتان کے مسئول میاں سہیل احمد نے جامع مسجد خالد بن ولید قادرپورراں میں جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا: کشمیر کی تحریک آزادی نے جرأتوں کی نئی داستان رقم کردی ہے۔

انہوں نے بین الاقوامی فورم پر برہان وانی کا تذکرہ کشمیری حریت پسندوں کی بڑی فتح بتایا اور کہا: بھارت جنگ چھیڑنے کی غلطی نہیں کرے گا، وہ اپنی کمزوریوں سے بخوبی آگاہ ہے۔ دفاع کے مسئلے پر پوری قوم یکجان و متحد ہے۔

میاں سہیل احمد نے یہ کہتے ہوئے کہ انڈیا کشمیر میں جاری تحریک کی وجہ سے بوکھلاہٹ کا شکار ہے ، مودی کو اس خطے کا سب سے بڑا دہشت گرد اورکشمیریوں کا قاتل بتایا اور کہا: کشمیر کی تحریک آزادی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے۔ بھارت نے ہمیشہ اپنی ناکامیوں پر پردہ ڈالنے کے لیے پاکستان کو موردِ الزام ٹھہرایا ہے۔ پاکستان اپنے دفاع سے غافل نہیں ہے، کروڑوں عوام پاک افواج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔

انہوں نے اس بات کی تاکید کرتے ہوئے کہ بھارت اگر حملے کی غلطی کرے گا تو بہت بڑے نقصان سے دوچار ہوگا وہ پاکستان کو ترنوالہ نہ سمجھے کہا: پاکستان کی بنیادوں میں شہداء کا لہو شامل ہے، جدوجہد آزادی کشمیر کو ختم کرنے کی باتیں کرنے والے خود مٹ جائیں گے۔ کشمیریوں کی جدوجہد آزادی جاری ہے اور جاری رہے گی ۔کشمیری اول روز سے پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں۔

میاں سہیل احمد نے مزید کہا: پاکستان سفارتی سطح پر تنازع کشمیر کو بھرپور طریقے سے اجاگر کرے۔ وہ دن دور نہیں جب کشمیری بھارتی ظلم و جبر سے نجات پاکر آزاد فضائوں میں زندگی بسر کریں گے۔/۹۸۸/ ۹۴۰

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬