25 September 2016 - 20:25
News ID: 423452
فونت
یمن کے امور میں اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کے نمائندے نے نیویارک میں عرب لیگ کے سیکریٹری جنرل سے ملاقات اور گفتگو کی ہے۔
اسماعیل ولد شیخ

 

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق یمن کے امور میں اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون کے نمائندے اسماعیل ولد شیخ نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر عرب لیگ کے سیکریٹری جنرل احمد ابوالغیط سے ملاقات کی اور یمن کے حالات پر تبادلہ خیال کیا ۔

عرب لیگ کے سیکریٹریٹ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ولد شیخ اور ابوالغیط کے درمیان ہونے والی ملاقات میں بحران یمن کے سیاسی راہ حل کے حصول کے لئے یمن کے متصادم فریقوں سے ولد شیخ کے رابطوں کے بارے میں تبادلہ خیال کیا گیا ۔

احمد ابوالغیط نے اس ملاقات میں یمن کے سلسلے میں عرب لیگ کا موقف برقرار رہنے اور کوئی بھی راہ حل یمن کے قومی مذاکرات کی بنیاد پر مبنی ہونے پر تاکید کی ۔

یمن امن مذاکرات کا پچھلا دور کویت میں انجام پایا تھا تاہم فریقین کے درمیان اختلافات کے باعث مذاکرات کسی نتیجے پر پہنچے بغیر ختم ہوگئے تھے ۔

اقوام متحدہ کی رپورٹ کے مطابق یمن پر سعودی اتحاد کے حملوں کی وجہ سے گذشتہ ڈیڑھ برسوں کے دوران چار ہزار عام شہریوں سمیت دس ہزار افراد جاں بحق ہوچکے ہیں اور اس ملک کی بنیادی تنصیبات کو اربوں ڈالر کا نقصان پہنچا ہے ۔

سعودی عرب کے ان حملوں کا مقصد یمن کے مفرور و مستعفی صدر منصورہادی کو اقتدار میں واپس لانا ہے ۔

منصور ہادی علی عبداللہ صالح کی حکومت گرنے کے بعد سعودی عرب اورامریکہ کی حمایت سے اقتدار تک پہنچے تھے ۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬