25 September 2016 - 21:16
News ID: 423459
فونت
ڈاکٹر علی لاریجانی:
پارلیمنٹ کے اسپیکر نے کہا : علاقے کے ملکوں کو ہوشیار رہنا چاہئے تاکہ وہ دیگر ملکوں کی خواہشات کی پیروی نہ کریں ۔
ڈاکٹر علی لاریجانی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر ڈاکٹر علی لاریجانی نے ہفتۂ دفاع مقدس کو دشمنوں کے مقابلے میں قومی استقامت کا مظہر قراردیتے ہوئے بیان کیا : دفاع مقدس ایک غیر معمولی واقعہ تھا ۔

انہوں نے تہران میں ہفتۂ دفاع مقدس کی مناسبت سے منعقدہ  ایک تقریب سے خطاب میں وضاحت کرتے ہوئے کہا : دفاع مقدس ایران کے لئے عظیم کامیابیوں اور فوائد کا حامل  ہے ۔

ڈاکٹر علی لاریجانی نے تاکید کی : ایرانی عوام کے لئے دفاع مقدس کا سب سے بڑا فائدہ یہ ہوا کہ اگر آج ایران پر کوئی جارحیت ہوتی ہے تو دشمنوں کو ایک متحدہ قومی محاذ کا سامنا کرنا پڑے گا اور یہ چیز ایرانی عوام  کے لئے بڑا سرمایہ ہے ۔

انہوں نے اپنے خطاب میں بیان کیا : آج علاقے کے بعض ملکوں کو اس بات کا خیال رکھنا چاہئے کہ وہ کسی غلطی کے مرتکب نہ ہوں اور دھوکے میں نہ آئیں کیونکہ ممکن ہے کہ باہر کے بعض ممالک علاقے میں مداخلت کرنا چاہیں ۔

پارلیمنٹ کے اسپیکر نے کہا : علاقے کے ملکوں کو ہوشیار رہنا چاہئے تاکہ وہ دیگر ملکوں کی خواہشات کی پیروی نہ کریں ۔

انہوں نے کہا : ہم یہ اس لئے کہہ رہے ہیں کہ علاقے کے ممالک ، دفاع مقدس کے دوران صدام کے لئے اپنی حمایتوں کا نتیجہ دیکھ چکے ہیں ۔

پارلیمنٹ کے اسپیکر نے علاقے کے بعض ملکوں کو خطاب کرتے ہوئے کہا : وقت سے سبق سیکھیں اور ماضی کی غلطیاں نہ دوہرائیں کیونکہ مقتدر اور طاقتور ایران نے کبھی بھی اپنے ہمسایہ ملکوں کے سلسلے میں جارحانہ عزائم نہیں رکھا ہے اور نہ رکھے گا ۔

انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے کہا : بعض ملکوں نے جنگ کے زمانے میں عراق کا ساتھ دیا اور وہ مشکلات میں بھی گرفتار ہوئے ۔

ڈاکٹر علی لاریجانی نے ہفتۂ دفاع مقدس کے موقع پر شہیدوں اور ایران کے جیالوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا : دفاع مقدس ایک غیر معمولی واقعہ تھا کیونکہ ایک قوم نے جس نے جلد ہی انقلاب بپا کیا تھا اور اس کے سامنے بے شمار مشکلات تھیں اس کے باوجود اس نے دشمن کا بھرپور مقابلہ کیا ۔ /۹۸۹/ف۹۳۰/ک۴۱۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬