‫‫کیٹیگری‬ :
26 September 2016 - 13:07
News ID: 423472
فونت
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر دفاع نے ذوالفقار نامی میزائل کی پروڈکشن لائن کا افتتاح کیا ۔
 میزائل

 

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، وزیردفاع حسین دہقان کی شرکت میں ذوالفقار میزائل کی پروڈکشن لائن کی افتتاح کیا گیا ۔

ذوالفقار میزائل ایران کا وہ پہلا میزائل ہے جو جامد ایندھن سے فائر ہوگا اور سات سو کلومیٹر دورتک مار کرنے کی صلاحیت رکھتاہے ۔

وزیردفاع حسین دہقان نے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ہفتہ دفاع مقدس کے شہدا اور جانبازوں کو خراج عقیدت پیش کیا اور کہا : مسلح افواج کے سپریم کمانڈر آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای اور صدر حسن روحانی کی جانب سے میزائلی توانائیوں میں توسیع و تقویت پر تاکید کے دائرہ عمل میں ذوالفقار میزائل کی پروڈکش لائن کا آج افتتاح ہورہا ہے  ۔

انہوں نے اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ اس سے پہلے ایران کی وزارت دفاع کے ماہرین نے مذکورہ میزائل کی توانائیوں، صلاحیتوں اور اس کی تیاری اور ڈیزائن کے سارے مراحل مکمل کرلئے تھے ذوالفقار میزائل کی خصوصیات کا تذکرہ کیا اور کہا : یہ میزائل زمین سے زمین پر مارکرنے کی توانائی اور انتہائی دقیق طرح سے ہدف پر لگنے کی صلاحیت رکھتا ہے ۔

انہوں نے یہ بتاتے ہوئے کہ یہ میزائل متحرک لانچنگ پیڈ سے فائر کیا جاسکتاہے جبکہ یہ راڈار کی پہنچ سے بھی باہر ہے ، اور ہدف پر صحیح طریقے سے لگتا ہے کہا : ایران کی مسلح افواج میں اس میزائل کے شامل ہوجانے کے بعد مسلح افواج کی میزائلی طاقتوں میں  قابل ذکر حد تک اضافہ ہوجائے گا ۔

ایرانی وزیردفاع نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ دفاعی توانائیوں میں اضافہ وزارت دفاع کی بنیادی اسٹریٹیجی ہے کہا: ذوالفقار جیسے اہم اور ٹیکٹیکی میزائل کی تیاری جو پابندیوں کے دور میں مکمل ہوئی ہے ایران کی موثر دفاعی توانائیوں میں اضافے کے تعلق سے وزارت دفاع کے ماہرین اور سائنسدانوں کے مضبوط عزم و ارادے کی غماز ہے ۔/۹۸۸/ن۹۳۰/ک۳۳۱

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬