‫‫کیٹیگری‬ :
27 September 2016 - 16:03
News ID: 423484
فونت
لیف یونس اپلگرن نے کہا: مذہب شیعہ سبب ہوتا ہے کہ انسان میں انقلاب آجائے اور اندرونی ترقی کرسکے۔
حرم امام رضا علیہ السلام

 

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ۴ سیوڈنی زائرین پہلی مرتبہ اپنے سفر میں حرم مطہر رضوی کی زیارت سے مشرف ہوکر دین اسلام سے مشرف ہوگۓ اور مذہب شیعہ کو قبول کرلیا۔

ان چار سیوڈن کے زائرین میں سے ایک بنام لیف یونس اپلگرن نے دین اسلام سے مشرف ہونے کے بارے میں ہمارے رپورٹر سے گفتگو کرتے ہوئے کہا : میرے مسلمان ہونے کا ایک سبب میری بیوی تھی کہ جو گذشتہ سال مسلمان ہوگئی تھی اور اس نے میرے مسلمان ہونے میں بہت مدد کی۔

انہوں نے کہا: میں پولیس کے محکمے میں آفیسر ہوں اور میری کوشش ہے کہ جوانوں کی زندگی کےصحیح راستہ کی طرف ہدایت و راہنمائی کروں اور اس راہ میں مجھ پر بہت زیادہ عنایات ہوئی ہیں۔

لیف یونس اپلگرن نے کہا: مذہب شیعہ سبب ہوتا ہے کہ انسان میں انقلاب آجائے اور اندرونی ترقی کرسکے۔

انہوں نے اس سلسلے میں مطالعات سے مربوط کہا: دینی فیلم و سریال دیکھنے کے ساتھ ساتھ بہت زیادہ تاریخی کتابوں کا مطالعہ کیا اور قرآن کریم کو بہت غور وفکر کے ساتھ پڑھا اور اس مذہب کے متعلق قلبی اطمینان حاصل کیا یہ سب سبب بنا کہ مذہب شیعہ کو قبول کرلوں۔

انہوں نے آخر میں قرآن کریم کی ایک آیت کی طرف اشارہ کیا اور کہا: یہ آیت کہ " اگر کوئی آپ کو اذیت و آزار دے تو آپ اس سےخوش اخلاقی سے ملواور اس کی ہدایت کرنے میں کوشش کرو " یہ ایک خوبصورت آیت ہے کہ جس کو میںنے قرآن میں پڑھا اور اپنی زندگی کا دستور بنالیا کہ جس نے میرے دل و دماغ کو بہت سکون وآرام بخشا۔

قابل ذکر ہے کہ ان ۴ سیوڈن کے زائر ین نے آستان قدس رضوی کے ادارہ زائرین غیرایرانی کے مدیر کی جانب سے مسلمان ہونے کا شہادت نامہ حاصل کیا ۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬