27 September 2016 - 16:13
News ID: 423486
فونت
ہندوستان کے وفد سے حرم علوی (ع) کے جنرل سیکٹری کی ملاقات میں ہندوستان کے شیعوں کی موجودہ صرت حال پر گفت و گو کی گئی ۔
حرم علوی (ع) کے جنرل سیکٹری

 

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق حرم امیر المومنین (ع) کے جنرل سیکٹری حجت الاسلام سید نزار حبل المتین نے گزشتہ روز ھندوستان میں مراجع کرام نجف کے وکیل اور شیعہ اوقاف کے ممبر امیر رضا یعسوب سے ملاقات کی اس ملاقات میں تنظیم عقیلہ زینب کے ارکین بھی ان کے ہمراہ تھے ۔

اس موقع پر وفد کے رکن سید قمر حیدر زیدی نے حرم کی میڈیا ٹیم کو بتایا کہ ہماری فلاحی کاموں کی تنطیم ہے جس کے ماتحت ہم محتاج افراد کے ساتھ تعاون کرتے ہیں اس سلسلہ میں کسی قسم کا امتیاز نہیں برتا جاتا ،

اس موقع پر حرم امیر المومنین (ع) کے جنرل سیکٹری کی جانب سے تنظیم کی فعالیت کو قدر کی نگاہ سے دیکھا گیا اور ان کے ساتھ تعاون کی یقین دھانی کروائی گئی۔

حرم کے جنرل سیکٹری نے اس بات پر زور دیا کہ فلاحی کاموں کے سلسلہ میں کسی طبقہ یا مذھب کو بنیاد نہ بنایا جائے اور عمل سے ثابت کیا جائے کہ وہ دین اسلام کے ماننے والے ہیں ۔ /۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬