27 September 2016 - 20:45
News ID: 423489
فونت
روس کے وزیر خارجہ نے کہا : ایسا لگتا ہے کہ امریکی فوج شام کے حوالے صدر براک اوباما کی بات نہیں مان رہی ہے۔
سرگئی لاؤروف

 

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق روسی وزیر خارجہ سرگئی لاؤروف نے اپنی ایک گفت و گو میں بیان کیا : براک اوباما جو امریکی فوج کے کمانڈر انچیف بھی ہیں، صدر پوتن سے ملاقات میں روس کے ساتھ تعاون کی حمایت کی اور انہوں نے چین میں صدر پوتن کے ساتھ ملاقات میں بھی اس کی تصدیق کی تھی۔

انہوں نے کہا کہ ایسا لگتا ہے کہ امریکی فوج صدر براک اوباما کے احکامات پر مکمل عمل نہیں کر رہی ہے۔

سرگئی لاؤروف نے ایک بار پھر کہا کہ امریکہ کی سرکردگی میں داعش مخالف اتحاد نے شام میں ایک دن بھی جنگ بندی کی پابندی نہیں کی ہے۔

روس کے وزیر خارجہ نے یہ بات زور دیکر کہی کہ یہ بات پوری طرح واضح ہے کہ امریکہ کی سرکردگی میں داعش مخالف اتحاد قائم کرنے والا یورپ ، اپنے وعدے پورے کرنے میں ناکام ہوگیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ امریکہ شام میں داعش کے خلاف حملے کی بات کرتا ہے لیکن جبہت النصرہ اور دیگر دہشت گرد گروہوں کے خلاف کارروائی سے گریزاں ہے لہذا اس پر اعتماد کرنا بہت مشکل ہے۔

روس کے وزیر خارجہ نے کہا کہ امریکہ، شام کے بارے میں ماسکو واشنگٹن سمجھوتے سے ہٹ کر دوسری شرائط پیش کرنا چاہتا ہے ۔

سرگئی لاؤروف نے کہا کہ یہ سمجھوتہ اب عام ہو چکا ہے اس بنا پر یہ تائید کی جا سکتی ہے کہ کون سے کام انجام پانا چاہیے تھے۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬